ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

تین طلاق بل : مسلم خواتین کے سڑکوں پر اترنے سے بہتر ہے کہ اس معاملہ میں اجتہاد کیا جائے : مولانا کلب جواد

الصادق مشن کے زیر اہتمام پٹنہ میں منعقد یوم حضرت علی کے پروگرام میں شرکت کرنے آئے شیعہ لیڈر کلب جواد نے کا کہنا ہے کہ نفرتوں کے ماحول میں حضرت علی کی تعلیم لوگوں کو راحت پہنچائےگی۔

  • Share this:

پٹنہ : الصادق مشن کے زیر اہتمام پٹنہ میں منعقد یوم حضرت علی کے پروگرام میں شرکت کرنے آئے شیعہ لیڈر کلب جواد نے کا کہنا ہے کہ نفرتوں کے ماحول میں حضرت علی کی تعلیم لوگوں کو راحت پہنچائےگی۔ مولانا کلب جواد نے مسلم پرسنل لا بورڈ کی خواتین سیل کی جانب سے طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت کے طریقوں پر بھی سوال کھڑا کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام میں اجتہاد کا راستہ کھلا ہے اور تین طلاق کے معاملہ پر بھی مسلم خواتین کے سڑکوں پر اترنے سے بہتر ہے کہ اس مسئلہ میں بھی اجتہاد کیا جانا چاہئے۔

ساتھ ہی ساتھ مولانا کلب جواد نے اجودھیا تنازعہ پر سبھی مذاہب کے لوگوں سے عدالت کے فیصلہ کا انتظار کرنے کی اپیل کی۔ مولانا کلب جواد کا کہنا ہے یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت اور اب سبھی فریقوں کو فیصلہ کا انتظار کرنا چاہئے ۔ آپسی بات چیت کے ذریعہ معاملہ کا حل نکالنے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔

First published: Apr 01, 2018 08:20 PM IST