ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کولکاتہ: جموں وکشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات

جموں و کشمیر اپنی بے پناہ خوبصورتی کے لٸے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جموں و کشمیر کی آمدنی کا انحصار سیاحت پر ہے۔ تاہم موجودہ حالات نے اس خطے کی معشیت کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

  • Share this:
کولکاتہ: جموں وکشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات
کولکاتہ: جموں وکشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات

کولکاتہ۔ جموں و کشمیر اپنی بے پناہ خوبصورتی کے لٸے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جموں و کشمیر کی آمدنی کا انحصار سیاحت پر ہے۔ تاہم موجودہ حالات نے اس خطے کی معشیت  کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ ٹریویلس کمپنیوں نے حکومت سے شہر کی سیکوریٹی میں نرمی برتنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ جموں و کشمیر کو دنیا کی جنت کہا جاتا ہے۔ وادی کی بے پناہ خوبصورتی دنیا بھر کے لوگوں کو متوجہ کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا گھومنے اور قدرتی نظاروں کو دیکھنے کے شوقین دنیا بھر کے سیاح اس خطے کا رخ ضرور کرتے ہیں۔


سیاحوں کی وادی میں یہاں کے لوگوں کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے۔ تاہم کشمیر کے موجودہ حالات کے پیش نظر یہاں سیاحت میں کمی آئی ہے اور اب مرکزی حکومت کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ وہاں کی میعشیت کو پٹری پر لانا چاہتی ہے۔ جموں و کشمیر سیاحت کے ڈاٸریکٹر نثار احمد وانی نے  میڈیا سے بات کرتے ہوٸے یہ باتیں کہیں۔


انہوں نے جموں و کشمیر میں حالات پر امن ہونے کا دعوی کرتے ہوٸے سیاحوں کو وادی ک جانب متوجہ ہونے کی اپیل کی کیونکہ بنگالیوں میں دنیا دیکھنے کی چاہت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح بنگالیوں کے بھی کشمیر جانے کی امید جتاٸی گئی۔ ٹورس آپریٹر ناصر شاہ کے مطابق پوری وادی میں سیکوریٹی کے باعث بھی سیاح خوفزدہ ہوتے ہیں اور کشمیر کو سیاحت کے لٸے غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ ٹورس آپریٹرس نے حکومت سے سیکوریٹی میں نرمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں بنگالی سیاح کشمیر کا رخ کرتے ہیں۔

First published: Feb 27, 2020 06:44 PM IST