Meghalaya-Assam Border Dispute: میگھالیہ اور آسام سرحدی تنازعہ، عوام کی سخت برہمی، آخر کیا ہے معاملہ
فیڈریشن آف کھاسی جینتیا اور گارو پیپل (گارو ہلز زون) کے صدر پریتم آرینگھ نے کہا کہ یہ احتجاج بنیادی طور پر حکومت میگھالیہ اور حکومت آسام کے درمیان 29 مارچ 2022 کو ہونے والے ایم او یو کی وجہ سے ہے، بنیادی طور پر آسام اور میگھالیہ حکومت نے اس ایم او یو پر دستخط کیے تھے۔ Meghalaya-Assam Border Dispute
فیڈریشن آف کھاسی جینتیا اور گارو پیپل (گارو ہلز زون) کے صدر پریتم آرینگھ نے کہا کہ یہ احتجاج بنیادی طور پر حکومت میگھالیہ اور حکومت آسام کے درمیان 29 مارچ 2022 کو ہونے والے ایم او یو کی وجہ سے ہے، بنیادی طور پر آسام اور میگھالیہ حکومت نے اس ایم او یو پر دستخط کیے تھے۔ Meghalaya-Assam Border Dispute
Meghalaya-Assam Border Dispute: میگھالیہ اور آسام کے درمیان سرحدی تنازعہ کے سلسلے میں گارو اسٹوڈنٹس یونین (Garo Students Union)، فیڈریشن آف کھاسی جینتیا اینڈ گارو پیپل (FKJYGP)، اچک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن (AYWO) اور آسام کی سرحد سے متصل آسام کے مقامی رہنماؤں پر مشتمل گارو ہلز کی تنظیموں کی میٹنگ ہوئیؤ جس میں کہا گیا کہ ’ہماری اجازت کے بغیر ہماری زمین نہ بیچیں‘‘۔ اس سال مارچ میں ریاست اور آسام کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے خلاف شیلانگ میں احتجاجی دھرنا کیا گیا۔
مظاہرین پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ چھٹے شیڈول میں زمین لوگوں کی ہے، حکومت کی نہیں۔ ہم ملنگکونا علاقے کے ایم او یو کی مخالفت کرتے ہیں۔ تنظیموں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ میگھالیہ حکومت اور عوام کے درمیان دستخط شدہ ایم او یو پر نظرثانی کرے۔ فیڈریشن آف کھاسی جینتیا اور گارو پیپل (گارو ہلز زون) کے صدر پریتم آرینگھ نے کہا کہ یہ احتجاج بنیادی طور پر حکومت میگھالیہ اور حکومت آسام کے درمیان 29 مارچ 2022 کو ہونے والے ایم او یو کی وجہ سے ہے، بنیادی طور پر آسام اور میگھالیہ حکومت نے اس ایم او یو پر دستخط کیے تھے۔ اس دوران پانچ باہمی متفقہ اصولوں کو نظر انداز س جن میں تاریخی حقائق، نسل، انتظامی سہولت، جغرافیائی تسلسل اور لوگوں کی خواہش شامل ہیں۔
آرینگ نے کہا کہ مذکورہ ایم او یو میں ان مسائل کی عکاسی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی ان پر توجہ دی گئی ہے جو کہ دستخط سے متاثر ہونے والے بہت سے لوگوں کی خواہشات کے مطابق ہے۔ حکومت کے ساتھ اپنی ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے تنظیموں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ابھی تک انہیں علاقائی کمیٹی کی رپورٹ فراہم نہیں کی ہے جس کی بنیاد پر ایم او یو کا مسودہ تیار کیا گیا تھا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔