ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

شاہین باغ کےمظاہرین کی بات حکومت کو سننی چاہئے: این ڈی اے رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصرکا بڑا بیان

محبوب علی کےمطابق سی اے اے، این پی آراور این آرسی کے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے۔ پٹنہ میں بھی کئی مقامات پراحتجاج چل رہا ہے۔ ایسےحالات میں اس تعلق سے مرکزی حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنا چاہئے۔

  • Share this:
شاہین باغ کےمظاہرین کی بات حکومت کو سننی چاہئے: این ڈی اے رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصرکا بڑا بیان
این ڈی اے میں شامل ایل جے پی رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصر۔

پٹنہ: لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصرنےپٹنہ میں نیوز 18 سےبات کرتےہوئےکہا کہ سی اے اے، این پی آر اور این آرسی کے معاملے پرحکومت کو ازسرنو غورکرنےکی ضرورت ہے۔ محبوب علی قیصرنے اس تعلق سے پہلی بارنیوز 18 سے بات کرتے ہوئےکہا کہ شاہین باغ میں احتجاج کر رہےلوگوں کے مطالبات پرحکومت کو غورکرنا چاہئے۔ محبوب علی کےمطابق ان کا مطالبہ جائزہے، جس پربات کرنا ضروری ہے۔


واضح رہےکہ ایل جے پی، این ڈی اے اتحادکا حصہ ہے اور محبوب علی کےبیان کو سنجیدگی سےلیا جارہا ہے۔ محبوب علی کےمطابق سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کےخلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے۔ پٹنہ میں بھی کئی مقامات پراحتجاج چل رہا ہے۔ ایسےحالات میں اس تعلق سے مرکزی حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنا چاہئے۔ محبوب علی کےمطابق پُرامن احتجاج لوگوں کا بنیادی و قانونی حق ہے اورتمام جگہوں پر پُرامن احتجاج ہو رہا ہے۔


محبوب علی قیصرنے بہارکے وزیر اعلیٰ نتیش کمارکی ستائش کرتے ہوئےکہاکہ بہار میں این پی آر اوراین آرسی کےخلاف تجویزپاس کرکے وزیر اعلیٰ نےمثبت پیغام دینےکی کوشش کی ہے۔ محبوب علی کےمطابق بہارکےفیصلہ کا اثرممکن ہےکہ دوسرے صوبوں پر بھی پڑے،لیکن مرکزی حکومت کو اس جانب سنجیدگی سے غورکرنا چاہئے۔ محبوب علی قیصرنے دہلی میں ہو رہےفسادکی سخت مذمت کی۔ محبوب علی نےکہا کہ دہلی میں بھڑکاؤ تقریرکرنے سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ محبوب علی نے بی جے پی لیڈرکپیل مشرا پرکارروائی کرنےکامطالبہ کیا۔ ساتھ ہی دہلی کی عوام سے امن و امان قائم کرنےکی اپیل کی۔ محبوب علی نےصاف کیا کہ بہار اسمبلی کا انتخاب این ڈی اے اتحادمیں رہ کر پارٹی لڑےگی۔

First published: Feb 26, 2020 08:11 PM IST