ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ذہنی طور پر معذور خاتون کے ساتھ سکیورٹی گارڈ نے کی ایسی حرکت تو جیجا گھوش نے اٹھایا یہ قدم، رہ جائیں گے حیران

پہلی نظر میں جیجا ایک عام سی لڑکی لگے گی جسے دیکھ کر ہمدردی کا احساس جاگے گا لیکن جب اپ اس کی ہمت و حوصلے دیکھیں گے اور اس کے کارنامے سنیں گے تو حیران رہ جائیں گے۔ ذہنی طور پر معذور جیجا گھوش معذور لوگوں کے حقوق کے لئے مضبوط آواز سمجھی جاتی ہیں انہوں نے کئی موقعوں پر اپنے حق کے لئے آواز اٹھائی ہے۔

  • Share this:
ذہنی طور پر معذور خاتون کے ساتھ سکیورٹی گارڈ نے کی ایسی حرکت تو جیجا گھوش نے اٹھایا یہ قدم، رہ جائیں گے حیران
اس واقعے سے حیران جیجا نے کارروائی کا فیصلہ کیا

ناممکن کو ممکن بنانے کے لئے ضرورت ہے مضبوط ارادے، سچی محنت و لگن کی اگر یہ خوبیاں آپ میں ہیں تو پھر چاہے آپ جیسے بھی ہوں دنیا آپ کو قبول کرتی ہے آپ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتی ہے۔ کولکاتہ کی جیجا گھوش نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ پہلی نظر میں جیجا ایک عام سی لڑکی لگے گی جسے دیکھ کر ہمدردی کا احساس جاگے گا لیکن جب اپ اس کی ہمت و حوصلے دیکھیں گے اور اس کے کارنامے سنیں گے تو حیران رہ جائیں گے۔ ذہنی طور پر معذور جیجا گھوش معذور لوگوں کے حقوق کے لئے مضبوط آواز سمجھی جاتی ہیں انہوں نے کئی موقعوں پر اپنے حق کے لئے آواز اٹھائی ہے۔


گزشتہ روز بھی جیجا کے ساتھ کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب کولکاتا کے مشہور شاپنگ سینٹر میں داخل ہونے کے لئے سیکورٹی گارڈز نے جیجا کو روک دیا اور کہا کہ وہ اکیلی شاپنگ سینٹر میں داخل نہیں ہوسکتی۔ جیجا نے کہا کہ وہ صرف فوڈ کورٹ تک جائے گی تاکہ کچھ کھانے پینے کی چیزیں خرید سکے لیکن اسے اندر جانے نہیں دیا گیا۔ جیجا حیران تھی اس کے ساتھ یہ سلوک صرف اس لئے کیا جارہا تھا کہ وہ دوسروں سے مختلف ہے ذہنی طور پر کمزور ہے۔ جیجا گھوش نے مدد کے لئے اپنے دوستوں کو بلایا اور پھر انہیں شاپنگ سینٹر میں جانے کی اجازت ملی۔




اس واقعے سے حیران جیجا نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شاپنگ سینٹر اتھارٹی نے جیجا سے معافی مانگتے ہوئے لکھا ہے کہ انتظامیہ اس حادثے سے شرمندہ ہے اور وعدہ کیا جاتا ہے کہ مستقبل میں اسطرح کا واقعہ کسی بھی دوسرے معذور افراد کے ساتھ پیش نہیں آئے گا۔ کولکاتا کی جیجا گھوش ایک ایسا نام ہے جس نے معذور لوگوں کے تیں لوگوں کی سوچ بدلی ان کے حقوق کے لئے دنیا بھر میں آواز بلند کی۔ جیجا کا جنم cerebral palsy بیماری کے ساتھ ہوا تھا۔ 2012 میں جیجا گھوش کے ساتھ ایسا ہی ایک معاملہ پیش آیا تھا جب انہیں طیارے میں سفر کی اجازت نہیں ملی تھی۔

انہوں نے کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا چار سال بعد اس معاملے میں سپریم کورٹ نے معذور افراد کے لئے قوانین میں سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی تھی جس کے بعد آج ملک کے لگ بھگ تمام بڑے ہوائی اڈوں پر معذور افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔ جیجا نے اپنے ساتھ پیش ائے حالیہ واقعے کو افسوسناک بتاتے ہوئے سماج کو سوچ بدلنے اور ہر ایک کو ساتھ لیکر چلنے کی اپیل کی۔
Published by: sana Naeem
First published: Nov 18, 2020 12:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading