ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار کے سیمانچل میں الیکشن لڑے گی اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین

نئی دہلی۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بہار میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Sep 12, 2015 02:26 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار کے سیمانچل میں الیکشن لڑے گی اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین
نئی دہلی۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بہار میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی دہلی۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بہار میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کی پارٹی بہار اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ اویسی نے کہا ہے کہ وہ سیمانچل کے چار اضلاع میں الیکشن لڑیں گے۔ غورطلب ہے کہ یہ علاقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور اویسی نے اسی لئے یہاں سے بہار کی سیاست میں قدم رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔


تاہم فی الحال انہوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ کتنی سیٹوں پر اپنی پارٹی کے امیدوار اتاریں گے۔ اویسی نے الزام لگایا کہ تمام پارٹیوں نے سیمانچل کو نظر انداز کیا ہے، جس کی وجہ سے اس علاقے میں غربت دور نہیں ہوئی اور یہ پورا علاقہ پسماندہ ہے۔


کہا جاتا ہے کہ اویسی کا بہار انتخابات میں کودنا مہاگٹھ بندھن کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے جبکہ دوسری طرف بی جے پی اتحاد کو اس کا فائدہ ہوگا۔


 

 
First published: Sep 12, 2015 02:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading