ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

جیل میں لگا شہاب الدین کا دربار، نتیش کے وزیر اور ممبر اسمبلی پر حاضری کا الزام

سیوان : سیوان جیل میں بند آر جے ڈی کے دبنگ لیڈر سید شہاب الدین کا جیل میں ہی دربار لگنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ سیوان جیل میں شہاب الدین کے اس دربار میں نتیش کمار کے وزیر اور ممبران اسمبلی بھی حاضری لگانے پہنچے تھے۔

  • ETV
  • Last Updated: Mar 08, 2016 02:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جیل میں لگا شہاب الدین کا دربار، نتیش کے وزیر اور ممبر اسمبلی پر حاضری کا الزام
سیوان : سیوان جیل میں بند آر جے ڈی کے دبنگ لیڈر سید شہاب الدین کا جیل میں ہی دربار لگنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ سیوان جیل میں شہاب الدین کے اس دربار میں نتیش کمار کے وزیر اور ممبران اسمبلی بھی حاضری لگانے پہنچے تھے۔

سیوان : سیوان جیل میں بند آر جے ڈی کے دبنگ لیڈر سید شہاب الدین کا جیل میں ہی دربار لگنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ سیوان جیل میں شہاب الدین کے اس دربار میں نتیش کمار کے وزیر اور ممبران اسمبلی بھی حاضری لگانے پہنچے تھے۔

پردیش 18 / ای ٹی وی کو ملی ایک خصوصی فوٹو دو دن پہلے یعنی 6 مارچ کی ہے، جب بہار کے اقلیتی بہبود کے وزیر عبد الغفور راشٹریہ جنتا دل کے ایک رکن اسمبلی کے ساتھ شہاب الدین سے ملنے سیوان جیل پہنچے تھے۔

سفید کرتے میں بیٹھے شہاب الدین نے جیل میں وزیر اور ممبر اسمبلی کا شاندار استقبال بھی کیا۔ اس دوران مہمانوں کے سامنے ناشتہ کی پلیٹ بھی دیکھنے کو ملی۔ جیل میں جو نظارہ دیکھنے کو ملا، وہ اس بات کا واضح عکاس ہے کہ شہاب الدین کا پرانا رعب پھر سے لوٹ آیا ہے۔

جیل کے مینو میں کسی بھی قیدی کو اس طرح کی سہولت دینے کا بندوبست نہیں ہے۔ تصویر سامنے آنے کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے۔ بی جے پی نے حکومت پر براہ راست حملہ بولنا شروع کردیا ہے۔

بی جے پی کے لیڈر نند کشور یادو نے الزام لگایا ہے کہ حکومت اور مجرموں میں اتحاد ہے۔ ادھر وزیر عبدالغفور نے صفائی پیش کی ہے ۔ وزیر کا کہنا ہے کہ شہاب الدین ان کی پارٹی کے لیڈر ہیں اور اسی ناطے وہ ان سے ملنے گئے تھے۔ خیال رہے کہ جیل میں بند راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر شہاب الدین کی شبیہ ایک دبنگ لیڈر کی رہی ہے۔

First published: Mar 08, 2016 02:28 PM IST