میزورم کے گورنر كمنم راج شیکھرن نے 70ویں یوم جمہوریہ پر یہاں تقریباََ خالی پڑے میدان میں خطاب کیا ہے۔ دراصل شہری (ترمیم) بل کی مخالفت میں متعدد تنظیموں نے یوم جمہوریہ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ہفتہ کے روز یوم جمہوریہ کے اس موقع پر لوگ شامل نہیں ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ اس تقریب میں عام لوگ شامل نہیں ہوئے ۔ صرف وزراء، قانون ساز اور اعلی افسران نے شرکت کی۔ یوم جمہوریہ تقریب کے بائیکاٹ کی شروعات ایک این جی او کے ذریعہ کی گئی تھی۔ یہ سول سوسائٹی اور طلبا کی تنظیم ہے۔ گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کی سرحدوں کی سکیورٹی کے لئے ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت ریاست کو ہندوستان کی سب سے صاف ترین ریاست بنانے کی جانب میں کام کرنا جاری رکھےگی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔