ہوم » نیوز » No Category

چھیڑ چھاڑ کے معاملہ میں گرفتار سرفراز عالم کو 8 گھنٹے میں ملی ضمانت ، تاہم پاسپورٹ ضبط

پٹنہ : راجدھانی ایکسپریس میں خاتون مسافر سے چھیڑ چھاڑ اور دھکا مکی کے معاملے میں گرفتار رکن اسمبلی سرفراز عالم کو اتوار کو گرفتار کر لیا گیا تاہم بعد میں رات 11 بجے سرفراز اور ان کے محافظ انضمام الحق اور ساتھی مسافر قمر سعید کو 20-20 ہزار کے مچلکے پر تھانے سے ضمانت دے دی گئی۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 25, 2016 09:19 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چھیڑ چھاڑ کے معاملہ میں گرفتار سرفراز عالم کو 8 گھنٹے میں ملی ضمانت ، تاہم پاسپورٹ ضبط
پٹنہ : راجدھانی ایکسپریس میں خاتون مسافر سے چھیڑ چھاڑ اور دھکا مکی کے معاملے میں گرفتار رکن اسمبلی سرفراز عالم کو اتوار کو گرفتار کر لیا گیا تاہم بعد میں رات 11 بجے سرفراز اور ان کے محافظ انضمام الحق اور ساتھی مسافر قمر سعید کو 20-20 ہزار کے مچلکے پر تھانے سے ضمانت دے دی گئی۔

پٹنہ : راجدھانی ایکسپریس میں خاتون مسافر سے چھیڑ چھاڑ اور دھکا مکی کے معاملے میں گرفتار رکن اسمبلی سرفراز عالم کو اتوار کو گرفتار کر لیا گیا تاہم بعد میں رات 11 بجے سرفراز اور ان کے محافظ انضمام الحق اور ساتھی مسافر قمر سعید کو 20-20 ہزار کے مچلکے پر تھانے سے ضمانت دے دی گئی۔ تاہم سرفراز کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے۔

ہفتہ کو پولیس تھانے پہنچے عالم کو پوچھ گچھ کے بعد حراست میں لیا گیا اور کل انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔


اس سے قبل سرفراز عالم کا کہنا تھا کہ وہ ٹرین میں اپنے ایک دوست سے فون پر 'لوز ٹاک کر رہے تھے۔ یہ ہو سکتا ہے کہ اس خاتون نے اس بات کو اپنے اوپر لے لیا ہو۔ ساتھ ہی سرفراز نے پولیس پوچھ گچھ میں اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔ تاہم سرفراز نے اس بات کو تسلیم کیا تھاکہ وہ اس دن ٹرین سے سفر کر رہے تھے، جبکہ پہلے وہ انکار کر چکے تھے۔


اس سے قبل ممبر اسمبلی سرفراز عالم نے خاتون سے چھیڑ چھاڑ یا بدتمیزی کے الزامات کو سرے سے مسترد کردیا تھا ۔ تاہم پوچھ گچھ میں ممبر اسمبلی نے کہا کہ وہ فون پر اپنی کے ایک دوست سے لوز ٹاک کر رہے تھے۔ ہو سکتا ہے خاتون کو لگا ہو کہ میں اس کے بارے میں کہہ رہا ہوں۔


غور طلب ہے راجدھانی ایکسپریس میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں پولیس نے انہیں جمعہ کو سمن جاری کیا تھا اور ہفتہ کو ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

First published: Jan 25, 2016 09:19 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading