ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آر جے ڈی کے سابق لیڈر شہاب الدین کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی نتیش حکومت

ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ شہاب الدین کی ضمانت کے خلاف بہار حکومت سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی۔ حکومت شہاب الدین کی ضمانت کو منسوخ کرانے کی کوشش کرے گی

  • Pradesh18
  • Last Updated: Sep 14, 2016 12:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آر جے ڈی کے سابق لیڈر شہاب الدین کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی نتیش حکومت
ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ شہاب الدین کی ضمانت کے خلاف بہار حکومت سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی۔ حکومت شہاب الدین کی ضمانت کو منسوخ کرانے کی کوشش کرے گی

پٹنہ : 12 سال کے بعد ضمانت پر جیل سے رہا ہوئے راشٹریہ جنتا دل کے رہنما اور مافیا ڈان محمد شہاب الدین کی مشکلیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ شہاب الدین کی ضمانت کے خلاف بہار حکومت سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی۔ حکومت شہاب الدین کی ضمانت کو منسوخ کرانے کی کوشش کرے گی۔ شہاب الدین کے معاملہ میں ریاست کی نتیش حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ہفتہ کو 12 سال کے بعد جیل سے رہا ہونے کے ساتھ ہی شہاب الدین نے کہا تھا کہ میرے لیڈر لالو پرساد ہیں اور نتیش کمار حالات کے وزیر اعلی ہیں۔ ان کے اس بیان سے بہار میں حکمراں مهاگٹھ بندھن میں شامل پارٹیوں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ تیز ہو گیا تھا۔

غور طلب ہے کہ شہاب الدین کو شہ سرخیوں میں رہے تیزاب سانحہ میں دو سگے بھائیوں کے قتل کے چشم دید گواہ راجیو روشن کے قتل کے معاملہ میں پٹنہ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد بھاگلپور جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

First published: Sep 14, 2016 12:00 PM IST