ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آسام میں سیلاب سے صورتحال سنگین، ہلاک شدگان کی تعداد 40 تک پہنچی

گوہاٹی ۔ پورے آسام میں تباہ کن شکل اختیار کر چکے سیلاب سے اب تک 40 افراد کی موت ہو گئی جبکہ ریاست کے 21 اضلاع میں تقریبا 16 لاکھ لوگ اس تباہی سے متاثر ہوئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 05, 2015 11:09 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آسام میں سیلاب سے صورتحال سنگین، ہلاک شدگان کی تعداد 40 تک پہنچی
گوہاٹی ۔ پورے آسام میں تباہ کن شکل اختیار کر چکے سیلاب سے اب تک 40 افراد کی موت ہو گئی جبکہ ریاست کے 21 اضلاع میں تقریبا 16 لاکھ لوگ اس تباہی سے متاثر ہوئے ہیں۔

گوہاٹی ۔ پورے آسام میں تباہ کن شکل اختیار کر چکے سیلاب سے اب تک 40 افراد کی موت ہو گئی جبکہ ریاست کے 21 اضلاع میں تقریبا 16 لاکھ لوگ اس تباہی سے متاثر ہوئے ہیں۔

مرکزی وزیر سربنادا سونووال اور آسام کے وزیر اعلی ترون گوگوئی نے آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا الگ الگ دورہ کیا اور امدادی اور راحت کاری کاموں کا جائزہ لیا۔

ریاست کے ڈبروگڑھ اور موري گاؤں ضلع میں ایک ایک شخص کی موت کے بعد سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 40 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 21 اضلاع کے 2080 سے زیادہ گاؤں سیلاب کی قہر سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ان جگہوں میں 15 لاکھ 88 ہزار 414 لوگوں کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ دو لاکھ سے زیادہ متاثرین کو 206 راحت کیمپوں اورسنٹرس میں ٹھہرایا گیا ہے۔

ریاست کی برہمپتر، دیسانگ، دھنسری، كوپلی، پوتیمري، بیکی اور كوشيارا سمیت تمام بڑیندیاں مختلف مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔

First published: Sep 05, 2015 11:08 AM IST