لوک سبھا کے رکن طارق انور نے پارلیمنٹ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے رافیل ڈیل پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار سے عدم اتفاق کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ روز شرد پوار نے رافیل ڈیل پر نریندر مودی کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی منشا پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ اس سے حزب اختلاف کے اتحاد پر ایک گہرا سوال اٹھ گیا ہے۔ ایک طرح سے پوار کے اس بیان نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے دعوووں کی بھی ہوا نکال دی ہے۔
پوار ملک کے سابق وزیر دفاع ہیں اور حزب اختلاف کے اہم رہنما بھی ہیں۔ لہذا ان کا بیان بہت اہم ہے۔ انہوں نے ایک مراٹھی نیوز چینل کو دئیے ایک انٹرویو میں رافیل سودے کو لے کر کانگریس کی جانچ کی مانگ پر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس کی جانب سے عوام کو تکنیکی معلومات فراہم کرانے کا مطالبہ ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جنگی طیارہ رافیل کی قیمتوں کا انکشاف کرنے سے حکومت کو کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ اس سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔