ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

چوتھی مرتبہ بہار سنی وقف بورڈ کے چیئرمین بنے محمد ارشاد اللہ ، وقف ترقیاتی اسکیم کو زمین پر اتارنے کا اعلان

محمد ارشاد اللہ نے وزیر اعلی نتیش کمار کی جم کر تعریف کی اور نتیش کمار کے بھروسے پر کھرا اترنے کا اعلان کیا ۔ محمد ارشاد اللہ کے مطابق وزیر اعلی نتیش کمار اقلیتوں اور بالخصوص وقف کی ترقی کے معاملہ پر کافی سنجیدہ ہیں ۔

  • Share this:
چوتھی مرتبہ بہار سنی وقف بورڈ کے چیئرمین بنے محمد ارشاد اللہ ، وقف ترقیاتی اسکیم کو زمین پر اتارنے کا اعلان
چوتھی مرتبہ بہار سنی وقف بورڈ کے چیئرمین بنے محمد ارشاد اللہ

بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر چوتھی مرتبہ محمد ارشاد اللہ کا انتخاب ہوا ہے ۔ باقاعدہ وقف بورڈ کے ممبروں نے محمد ارشاد اللہ کا انتخاب کیا اور چیئرمین بننے پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔ آرجےڈی ایم پی اشفاق کریم ، ادارہ شرعیہ کے ناظم ثناءاللہ ، جے ڈی یو ایم ایل اے شرف الدین سمیت سیاسی و سماجی لوگوں نے محمد ارشاد اللہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اوقاف کی ترقی کے تعلق سے بہتر کام کررہے ہیں ۔


اس موقع پر محمد ارشاد اللہ نے نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد اوقاف کی حفاظت اور وقف بورڈ کی ترقی کرنا ہے ۔ ارشاد اللہ کے مطابق وہ وقف ترقیاتی اسکیم کو زمین پر لاگو کرائیں گے ۔ ساتھ ہی تمام اضلاع میں وقف بھون کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے کام کریں گے ۔ ارشاد اللہ نے یہ بھی کہا کہ پٹنہ میں زیر تعمیر انجمن اسلامیہ کو وقت پر قوم و ملت کے حوالے کیا جائےگا ۔


اس موقع پر محمد ارشاد اللہ نے وزیر اعلی نتیش کمار کی جم کر تعریف کی اور نتیش کمار کے بھروسے پر کھرا اترنے کا اعلان کیا ۔ محمد ارشاد اللہ کے مطابق وزیر اعلی نتیش کمار اقلیتوں اور بالخصوص وقف کی ترقی کے معاملہ پر کافی سنجیدہ ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں وقف ترقیاتی اسکیم سے اوقاف کی خالی زمینوں کو کارآمد بنانے کی لگاتار کوشش کررہے ہیں ۔


وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ کا کہنا ہے کہ وہ مالی اعتبار سے کمزور طلبہ کے لئے جلد ہی کوچنگ اور وظیفہ کی اسکیم جاری کریں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ قبضہ کی شکار اوقاف کی زمینوں کو آزاد کرانے کے لئے زمین مافیاوں سے دو دو ہاتھ کیا جائے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 19, 2020 07:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading