ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

شادی شدہ خاتون کو ایسے میسیج بھیجتا تھا کانسٹیبل، ایس نے کیا یہ حشر

ایس نے معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر ڈی ایس پی صدر کو جانچ کے احکام دئے ہیں۔

  • Share this:
شادی شدہ خاتون کو ایسے میسیج بھیجتا تھا کانسٹیبل، ایس نے کیا یہ حشر
ایس نے معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر ڈی ایس پی صدر کو جانچ کے احکام دئے ہیں۔

شادی شدہ خاتون کو اپنے موبائل پر پیار بھرا پیگام بھیجنا پولیس جوان (Police Constable) کو خاصہ مہیگا پڑ گیا۔ معاملہ منگیر کا ہے جہاں خاتون نے ایس پی سے اس معاملے کی شکایت کی ہے۔ ایس نے معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر ڈی ایس پی صدر کو جانچ کے احکام دئے ہیں۔ ایس پی نے متعلقہ جوان اور خاتون کے موبائل کو بھی ضبط کر لیا ہے۔ پورا معاملہ ضلع کے شاستری نگر محلے میں رہنے والی شادی شدہ خاتون سے جڑا ہے۔


ضلع کے ہی قاسم بازار تھانہ میں تعینات پولیس جوان گورکھ ناتھ گپتا کو شاستری نگر محلے کی ایک شادی شدہ سے عشق ہو گیا۔ اس کے بعد جوان خاتون کے موبائل پر گزشتہ کئی دنوں سے طرح طرح کے پیغام بھیجنے شروع کر دئے۔ خاتون کے ذریعے کئی بار اس طرح کے میسیج بھیجنے سے منع کیا گیا۔ خاتون کی وارننگ کے بعد بھی پولیس جوان اپنی عادتوں سے باز نہیں آیا۔ اس کے بعد بھی کئی طرح کے قابل اعتراض پیغام بھیجنے لگا۔ اس سے پریشان ہو کر خاتون نے ایس پی جگن ناتھ ریڈی جلا ریڈی سے مدد مانگی اور دفتر پہنچی۔ خاتون نے درخواس دیکت گہار لگائی ہے اور سارا واقعہ ایس پی کو خاتون نے سنایا۔


ایس پی نے لیا یہ ایکشن، کہا جانچ کے بعد قصوروار پر ہوگی کارروائی۔۔

خاتون کی بات سننے کے بعد ایسپی نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے میسیج بھینے والے جوان کو بلایا اور دونوں کا موبائل صبط کر لیا ہے۔ پولیس نے اس کیجانچ کیلئے ڈی ایس پی کو ذمہ دیا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ جانچ رپورٹ آنے کے بعد معاملے میں قصوروار پائے جانے والے لوگوں پر کارروائی ہوگی۔ ایس پی نے خاتون کا 164 بیان کرانے کیلئے حکم دیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ پولیس جوان کے ذریعے اس طرح کی حرکت قطعی برداشت کے قابل نہیں ہے۔ ڈی ایس پی اور تھانہ صدر کو اس کیلئے سخت ہدایات دی گئی ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 19, 2021 11:12 AM IST