உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بہار میں بن رہے دنیا کے سب سے بڑے مندر Ramayan Temple کیلئے مسلم کنبے نے عطیہ کی ڈھائی کروڑ کی زمین

    Bihar News: اشتیاق احمد نے بتایا کہ ہمارے گاؤں میں دنیا کا سب سے بڑا مندر بن رہا ہے۔ تو ہم سپورٹ نہیں کریں گے تو کون سپورٹ کرے گا؟ آج کچھ لوگ ہندو مسلم کو تقسیم کرنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن تمام لوگوں کے درمیان محبت برقرار ہے۔ تمام لوگ ساتھ رہیں تو کوئی ہمی میں پھوٹ نہیں ڈال سکتا۔

    • Share this:
      پٹنہ۔ آج جہاں ملک میں فرقہ وارانہ تعصب اور باہمی تفریق کی خبریں تواتر سے آتی رہتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بہار (Bihar)  میں سماجی ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارے کی ایک بڑی مثال سامنے آئی ہے۔ مشرقی چمپارن (East Champaran)  ضلع کے کیتھوالیا میں دنیا کے سب سے بڑے رامائن مندر کی تعمیر کے لیے ایک مسلم خاندان (Muslim Family) نے اپنی 23 کٹھہ زمین عطیہ کی ہے۔ اشتیاق احمد خان کے خاندان نے رامائن مندر  (Ramayan Temple) کی تعمیر کے لیے ٹرسٹ کو ڈھائی کروڑ روپے سے زیادہ کی 23 کٹھہ (71 ڈیسیمل) زمین عطیہ کر کے کیسریا رجسٹریشن آفس میں رجسٹر کرایا ہے۔

      اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے پٹنہ مہاویر مندر کے سکریٹری آچاریہ کشور کنال نے کہا کہ رامائن مندر کی تعمیر میں سب سے بڑا رول مسلم خاندان کا ہے۔ اگر وہ زمین عطیہ نہ کرتے تو مندر کی تعمیر ممکن نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اس مسلم خاندان نے وراٹ رامائن مندر کی تعمیر کے لیے زمین دینا شروع کی تھی۔ اس کے ساتھ انہوں نے دوسرے لوگوں سے زمین خریدنے کے لیے زمین کی قیمت بھی آپسی رضامندی سے کم کروائی تھی۔

      زمین عطیہ کرنے والے مسلم خاندان کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے۔
      رامائن مندر کی تعمیر کے لیے زمین عطیہ کرنے والے اشتیاق احمد خان کے خاندان کا تعلق زمیں دار خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اشتیاق احمد گوہاٹی، آسام میں کاروبار کرتے ہیں۔ اشتیاق احمد نے بتایا کہ ہمارے گاؤں میں دنیا کا سب سے بڑا مندر بن رہا ہے۔ تو ہم سپورٹ نہیں کریں گے تو کون سپورٹ کرے گا؟ آج کچھ لوگ ہندو مسلم کو تقسیم کرنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن تمام لوگوں کے درمیان محبت برقرار ہے۔ تمام لوگ ساتھ رہیں تو کوئی ہمی میں پھوٹ نہیں ڈال سکتا۔

      وراٹ رامائن مندر 270 فٹ اونچا ہوگا۔

      اس عظیم الشان وراٹ رامائن مندر کی اونچائی 270 فٹ ہوگی جو کہ ہندو مندر کے نقطہ نظر سے دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کی لمبائی 1080 فٹ اور چوڑائی 540 فٹ ہے۔ مندر کے احاطے کے تین طرف سڑک ہے۔ ایودھیا سے جنک پور تک بننے والی رام جانکی سڑک اس عظیم رامائن مندر سے گزرے گی۔ اس راستے پر زعفرانی بدھ اسٹوپا بھی واقع ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: