ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مسلم خواتین نے چھٹھ گھاٹ کی صفائی کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا دیا بہترین پیغام

چھٹھ پوجا (Chhath 2020) کے موقع پر مسلم خواتین کا ایک گروپ پچھلے 18 سالوں سے صفائی مہم چلارہا ہے تاکہ چھٹھ پوجا کے موقع پر کسی قسم کی کوئی تکلیف کسی کو نہ پہنچے۔

  • Share this:
مسلم خواتین نے چھٹھ گھاٹ کی صفائی کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا دیا بہترین پیغام
درجنوں مسلم خواتین نے اپنے ہاتھ میں جھاڑو اور بیلچے لیکر چھٹھ گھاٹ کی صفائی کی اور ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دیا۔

پٹنہ۔ چھٹھ پوجا (Chhath 2020) کو ہندوؤں کا ایک عظیم اور مقدس تہوار سمجھا جاتا ہے لیکن اس تہوار کے بارے میں مسلم فرقے کے لوگوں کا ایک ہی عقیدہ ہے۔ اس کی ایک مثال پٹنہ شہر کے کھجیکلا کے آدرش گھاٹ میں دیکھنے کو ملی جہاں درجنوں مسلم خواتین نے گنگا کے کنارے چھٹھ گھاٹ کی صفائی کی۔ سابق وارڈ کونسلر ممتاز جہاں کی قیادت میں درجنوں مسلم خواتین نے اپنے ہاتھ میں جھاڑو اور بیلچے لیکر چھٹھ گھاٹ کی صفائی کی اور ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دیا۔

ممتاز جہاں نے کہا کہ چھٹھ پوجا کے موقع پر مسلم خواتین کا ایک گروپ پچھلے 18 سالوں سے صفائی مہم چلارہا ہے تاکہ چھٹھ پوجا کے موقع پر کسی قسم کی کوئی تکلیف کسی کو نہ پہنچے۔ سابق وارڈ کونسلر نے کہا کہ معاشرے میں کچھ لوگ ذات پات اور فرقے کے نام پر اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ چھٹھکے تہوار کو باہمی محبت اور بھائی چارے کا تہوار قرار دیتے ہوئے انہوں نے تمام عقیدت مندوں کو چھٹھپوجا کی مبارکباد پیش کی۔

بتادیں کہ اس سال چھٹھ تہوار 18 نومبر سے 21 نومبر تک منایا جائے گا۔ 18 نومبر کو اس کی شروعات ہو گئی ہے۔ پولیس اور انتظامی حکام کو چھٹھ تہوار سے پہلے اپنے علاقوں کے مذہبی اور سماجی لیڈروں اور چھٹھ پوجا کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

کورونا وائرس (Coronavirus) انفیکشن کے بڑھتے کیس کے پیش نظر دہلی میں عوامی مندروں، گھاٹوں (Ghat) اور میدانوں میں چھٹھ پوجا کی اجازت دئیے جانے سے دہلی ہائی کورٹ (Delhi High Court) نے انکار کر دیا ہے۔ ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ تہوار کے لئے زندہ رہنا ضروری ہے۔ غور طلب ہے کہ دہلی حکومت نے عوامی جگہوں پر چھٹھ پوجا (Chhath Puja) کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اس کے بعد پوجا کی اجازت کے لئے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔


پچھلے سال 565 جگہوں پر ہوئی تھی پوجا
حکومت کے ذریعہ دہلی میں پچھلے سال 565 جگہوں پر چھٹھ پوجا کا انعقاد کیا گیا تھا۔ غور طلب ہے کہ 2018 میں دہلی میں 268 گھاٹوں پر چھٹھ پوجا کا انعقاد کیا گیا تھا جبکہ 50 جگہوں پر مستقل طور سے چھٹھ گھاٹوں کی تعمیر کی گئی تھی۔ چھٹھ گھاٹوں کی تعمیر اور اس کی تیاریوں کے لئے ایک نگرانی کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں رکن اسمبلی سنجیو جھا، تیرتھ یاترا وکاس سمیتی کے صدر کمل بنسل اور سینچائی اور سیلاب کنٹرول محکمہ کے حکام رکن کے طور پر شامل تھے۔
Published by: sana Naeem
First published: Nov 18, 2020 07:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading