உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مظفرپور کے مسلم آبادی والے علاقوں میں بلدیہ کے اہلکار ڈمپ کرتے ہیں کوڑا

    بہارمیں مظفرپورشہرکے مختلف علاقوں میں لگے کوڑوں کے ڈھیر سے عوام پریشان ہیں ۔

    بہارمیں مظفرپورشہرکے مختلف علاقوں میں لگے کوڑوں کے ڈھیر سے عوام پریشان ہیں ۔

    بہارمیں مظفرپورشہرکے مختلف علاقوں میں لگے کوڑوں کے ڈھیر سے عوام پریشان ہیں ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      مظفرپور۔ بہار کے مظفرپورشہرکی بلدیہ شہرکواسمارٹ سٹی کی فہرست میں جگہ دلانے کی اشتہاری مہم زورو شورسے چلا رہی ہے لیکن شہرکواسمارٹ سٹی کے معیارپرلانے کے لیے بنیادی سطح پرکوششیں نہیں کی جارہی ہیں ۔ شہرمیں صفائی کا نام ونشان نہیں ہے۔ صفائی کے معاملے میں مسلم علاقوں کی حالت تواوربھی بری ہے۔


      بہارمیں مظفرپورشہرکے مختلف علاقوں میں لگے کوڑوں کے ڈھیر سے عوام پریشان ہیں ۔ شہرکے مسلم آبادی والے علاقوں میں کئی مقامات ایسے ہیں جہاں بلدیہ کے اہلکارکوڑا جمع کردیتے ہیں اورمہینوں کوڑے اس طرح سے پڑے رہتے ہیں جیسے کہ یہ مقامات بلدیہ کےڈمپنگ پوائنٹس ہوں۔ کوڑا ڈمپ کرنے میں بلدیہ کے اہلکاراس بات کا بھی خیال نہیں رکھتے کہ آس پاس میں کوئی مسجد، مندر، چرچ یا گرودوارہ تونہیں ۔ گھنی آبادی والے شہری علاقوں میں کوڑاجمع کیے جانے سے طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ کوڑوں کے ڈھیرکے سبب بارش کا پانی سڑکوں اورگلیوں میں جمع ہورہا ہے اوراسکولی بچوں کے لیے اسکول جانا بھی دوبھرہو گیا ہے۔

      شہرمیں چہارجانب پھیلی گندگی سے متعلق جب ای ٹی وی اردو نے شہرکے میونسپل کمشنررمیش پرساد رنجن سے دریافت کیا توانہوں نے دعویٰ کیا کہ شہرمیں کہیں بھی گندگی نہیں ہے اورمیونسپل کارپوریشن صفائی کی مہم میں پوری طرح کامیاب ہے۔ صفائی کے حوالے سے میونسپل کمشنرکے دعووں کی عوام شدید نکتہ چینی کرتے نظرآئے۔ ایسے میں بنیادی سہولتوں سے محروم بہارکے مظفرپورشہرکواسمارٹ سٹی کی فہرست میں جگہ دلا پانا کافی مشکل ہے۔

      First published: