உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تحفظ اوقاف کیلئے مظفرپورضلع اوقاف کمیٹی نے کئے یہ اہم فیصلے

    مظفرپور : بہاراسٹیٹ سنی وقف بورڈنے رواں ماہ مظفرپور ضلع کے لیے نئی ضلع اوقاف کمیٹی تشکیل دی ہے۔نئی کمیٹی نے اپنی پہلی میٹنگ میں تحفظ اوقاف کے حوالے سے کئی اہم فیصلے لیے ہیں۔ مظفرپورضلع اوقاف کمیٹی سال میں دومرتبہ مارچ اورستمبرمیں اپنی کارکردگی سے متعلق رپورٹ سنی اسٹیٹ وقف بورڈپٹنہ کو بھیجا کرے گی ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      مظفرپور : بہاراسٹیٹ سنی وقف بورڈنے رواں ماہ مظفرپور ضلع کے لیے نئی ضلع اوقاف کمیٹی تشکیل دی ہے۔نئی کمیٹی نے اپنی پہلی میٹنگ میں تحفظ اوقاف کے حوالے سے کئی اہم فیصلے لیے ہیں۔ مظفرپورضلع اوقاف کمیٹی سال میں دومرتبہ مارچ اورستمبرمیں اپنی کارکردگی سے متعلق رپورٹ سنی اسٹیٹ وقف بورڈپٹنہ کو بھیجا کرے گی ۔

      وقف ایکٹ 1995کے سیکشن 18 کے تحت بہاراسٹیٹ سنی وقف بورڈنے مظفرپورڈکے لیے نئی ضلع اوقاف کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ضلع اوقاف کمیٹی کی حیثیت قانونی ہونے کے باوجودمکمل طور پر اعزازی ہوتی ہے۔ اس لیے کمیٹی کے ممبران یاچیئرمین کوبورڈکی جانب سے کسی قسم کامالی تعاون حاصل نہیں ہوتا ہے۔

      بورڈ اور معاشرہ کمیٹی سے یہ توقع رکھتاہے کہ کمیٹی متعلقہ ضلع میں وقف املاک کے تحفظ اوراس کی ترقی کے لیے کام کرے ۔کمیٹی کی میعادتین سال کی ہوتی ہے۔ مظفرپور کی نئی ضلع اوقاف کمیٹی نے تحفظ اوقاف سے متعلق ذمہ داری لیتے ہوئے اپنی پہلی میٹنگ میں کچھ اہم فیصلے کئے ہیں۔

      کمیٹی نےعوام کووقف ایکٹ اوروقف بورڈکے اختیارات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کامنصوبہ بنایا ہے۔ کمیٹی نے اپنی کارکردگی کومؤثربنانے کے لیے سرکاری افسران کے ساتھ بھی وقف املاک اوراس کے تحفظ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرنے کافیصلہ کیاہے۔

      First published: