ہوم » نیوز » No Category

مثالی کارنامہ: غریب روزہ داروں میں سحروافطار کی ضروری اشیا مفت میں کی جا رہی تقسیم

مظفرپور۔ رمضان کی آمد آمد ہے۔ روزہ کا اہتمام کرنے والے افراد سحروافطارمیں کام آنے والی ضروری اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔

  • ETV
  • Last Updated: Jun 05, 2016 05:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مثالی کارنامہ: غریب روزہ داروں میں سحروافطار کی ضروری اشیا مفت میں کی جا رہی تقسیم
مظفرپور۔ رمضان کی آمد آمد ہے۔ روزہ کا اہتمام کرنے والے افراد سحروافطارمیں کام آنے والی ضروری اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔

مظفرپور۔ رمضان کی آمد آمد ہے۔ روزہ کا اہتمام کرنے والے افراد سحروافطارمیں کام آنے والی ضروری اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔ اللہ کے نیک بندے اپنی خریداری کے دوران غریبوں کوبھی فراموش کرنا نہیں چاہتے۔ بہار کے مظفرپورمیں ان دنوں کچھ اہل خیرحضرات اپنا نام ظاہر کئے بغیرمالی اعتبارسے کمزور ہزاروں روزہ داروں کی دہلیزتک  مفت راشن مہیا کرا رہے ہیں۔


سید لطف الرحمان اوران کی ٹیم کی اس سرگرمی سے مالی اعتبا ر سے کمزور ہزاروں روزہ داروں کے سحروافطارکے انتظام کی بے لوث خدمت  دیگرافراد کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔


بہارکے مظفرپورمیں سماجی کارکن سید لطف الرحمان کا رمضان کے موقع پرانوکھا شغل رہتا ہے۔ لطف الرحمان گذشتہ کئی برسوں سے مالی اعتبارسے کمزور روزہ داروں کے بیچ مفت میں راشن تقسیم کررہے ہیں۔ جب تک انہوں نے صرف اپنے اخراجات پر یہ کام کیا اس وقت تک اپنا نام پوشیدہ رکھا۔ لیکن اب مظفرپورشہرکے کئی متمول افراد سید لطف الرحمان کی کارخیر کی اس مہم سے جڑ گئے ہیں۔ یہ ٹیم لطف الرحمان کےعلاوہ اپنے کسی کارکن کا نام ظاہرنہیں کرتی ہے ۔

lutfu


یہ تنظیم صرف اپنے ایک کارکن کے توسط سے شہرکے ہزاروں غریب روزہ داروں میں فری راشن تقسیم کرتی ہے۔ یہ سلسلہ رمضان سے دس روزقبل شروع ہوکرعید کے دن تک جاری رہتا ہے۔ اس مہم کے تحت مالی اعتبار سے کمزور روزہ داروں کے درمیان کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ ساتھ  نقد رقومات اورملبوسات بھی تقسیم کیے جاتے ہیں ۔

First published: Jun 05, 2016 05:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading