ناگا پیپلز فرنٹ نے حکومت اور این ایس سی این۔آئی ایم کے سمجھوتے کو مسترد کردیا
منی پور میں ناگا قبائلیوں کے انتہاپسند گروپ ناگا پیپلز فرنٹ نے مرکزی حکومت اور نیشنلسٹ سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ۔ ایساک موئوا (این ایس سی این۔آئی ایم) کے مابین ہونے والے امن سمجھوتہ کو مسترد کردیا ہے۔
منی پور میں ناگا قبائلیوں کے انتہاپسند گروپ ناگا پیپلز فرنٹ نے مرکزی حکومت اور نیشنلسٹ سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ۔ ایساک موئوا (این ایس سی این۔آئی ایم) کے مابین ہونے والے امن سمجھوتہ کو مسترد کردیا ہے۔
امپھال۔ منی پور میں ناگا قبائلیوں کے انتہاپسند گروپ ناگا پیپلز فرنٹ نے مرکزی حکومت اور نیشنلسٹ سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ۔ ایساک موئوا (این ایس سی این۔آئی ایم) کے مابین ہونے والے امن سمجھوتہ کو مسترد کردیا ہے۔
انتہاپسند تنظیم کے لیڈر تھامس نمائی نے ایک بیان جاری کرکےکہا کہ این ایس سی این ۔ آئی ایم کے لیڈر خصوصی طور پر ایساک چشی سیو اور ٹی موئیوا ناگا برادری کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں لیڈر عمردراز ہیں۔ ان کی صحت ناساز رہتی ہے۔ اس لئے یہ لوگ حکومت سے کوئی سمجھوتہ کرنا چاہتے تھے جس کا حکومت نے فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور این ایس سی این ۔آئی ایم کے مابین ہونے والا سمجھوتہ ناگا برادری کے مفاد میں نہیں ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔