بھونیشور۔ بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے سربراہ نوین پٹنائک نے بدھ کو یہاں ایگزیبیشن گراؤنڈ میں مسلسل پانچویں مرتبہ اڈیشہ کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اڈیشہ کی سیاسی تاریخ میں ایک ریکارڈ بنا لیا ہے۔
گورنر پروفیسر گنیشی لال نے ایک خصوصی تقریب میں پٹنائک کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف دلانے کی یہ تقریب پہلی بار راج بھون سے باہر آئی ڈی سی او ایل ایگزیبیشن گراؤنڈ میں منعقد کی گئی۔ نوین پٹنائک کے وزیراعلی کا حلف لینے کے بعد حکومت کے 11وزرائے کابینہ اور نو ریاستی وزرا نے بھی حلف لیا۔
وزیراعظم نریندرمودی نے اڈیشہ کے وزیراعلی کے طوپر پانچویں مرتبہ حلف لینے والے پٹنائک کو مبارکباد دی۔ مودی نے ٹویٹ میں لکھا،’’نوین پٹنائک جی کو اڈیشہ کے وزیراعلی کے طورپر حلف لینے پر مبارکباد۔ لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے میں انہیں اور ان کی ٹیم کو مبارکباد۔ میں اڈیشہ کی ترقی کے لئے مرکز سے پورا تعاون دینے کی یقین دہانی کرتا ہوں‘‘۔
یہاں ایگزیبیشن گراؤنڈ میں حلف برداری کی تقریب کے دوران مشہور مصنفہ اور نوین پٹنائک کی بہن گیتا مہتا بھی موجود رہیں۔ پٹنائک کے ساتھ ان کے 20وزیروں نے بھی حلف لیا۔ انہوں نے اڈیشہ میں مسلسل پانچویں مرتبہ وزیراعلی بنے رہنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔