உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Agnipath Scheme Protest: نوادہ میں نوجوان طلبا کے مشتعل ہجوم نے BJP دفتر میں لگائی آگ

    Youtube Video

    Agnipath Scheme Protest: نوادہ کے اتووا میں بی جے پی کے دفتر میں مشتعل مظاہرین کے ذریعہ آگ لگانے کے واقعہ سے مقامی انتظامیہ بھی حیران رہ گئی۔ اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران جلد بازی میں موقع پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

    • Share this:
      Agnipath Scheme Protest: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے درمیان نوادہ سے بڑی خبریں آرہی ہیں۔ پرتشدد احتجاج کرنے والے طلباء اور نوجوانوں کے ہجوم نے بی جے پی کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور اسے آگ لگا دی۔ نوادہ کے اتووا میں واقع بی جے پی کے دفتر میں آگ لگا دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہزاروں مشتعل مظاہرین نے بی جے پی کے دفتر کو آگ لگا دی ہے۔ بی جے پی کے دفتر کی دونوں منزلوں کو آگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بی جے پی کے دفتر میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ کا عملہ اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اس واقعہ کے خلاف بی جے پی کارکنوں میں غصہ ہے۔

      نوادہ کے اتووا میں بی جے پی کے دفتر میں مشتعل مظاہرین کے ذریعہ آگ لگانے کے واقعہ سے مقامی انتظامیہ بھی حیران رہ گئی۔ اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران جلد بازی میں موقع پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ وہیں اس واقعہ کو لے کر بی جے پی کارکنوں میں غصہ دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے اسے انتظامی ناکامی قرار دیا ہے۔ بی جے پی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اگر مقامی انتظامیہ چوکس رہتی تو اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکتا تھا۔ ایس ڈی ایم اور ایس ڈی پی او کے موقع پر پہنچتے ہی بی جے پی کارکن اور بھی غصے سے بھڑک اٹھے۔ بی جے پی کارکنان اس واقعہ کو مقامی انتظامیہ کی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔

      Agneepath Scheme: بہارکے نوادہ۔جہان آباد طلبا کا ہنگامہ، غصے میں ٹرینوں کو بنایا نشانہ اور





      مقامی لوگوں نے بتایا، ہزاروں کی تعداد میں تھے نوجوان اور طلبا
      بی جے پی کے دفتر کو آگ لگانے کے واقعہ سے مقامی لوگ بھی صدمے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہزاروں  کی تعداد طلباء اور نوجوان کا مشتعل ہجوم پہنچا اور اتووا میں بی جے پی کے دفتر کو آگ لگا دی۔ آگ زنی کا واقعہ بی جے پی کے دفتر کی دونوں منزلوں پر پیش آیا ہے۔ جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ بتادیں کہ نوادہ میں جمعرات کی صبح سے ہی مشتعل نوجوانوں کا ہجوم اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پرتشدد احتجاج کر رہا ہے۔ احتجاج کرنے والے نوجوانوں نے پٹنہ-رانچی شاہراہ کو بھی بلاک کر دیا تھا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: