بھونیشور: وزیر اعظم مودی کے 15 اپریل کو مجوزہ اوڈیشہ دورے سے پہلے نکسلیوں نے ایک ریلوے اسٹیشن پر حملہ بولا ہے۔ ماؤنواز باغیوں نے دیر رات اڑیسہ کے رائے گڑھ ضلع میں ایک ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ کیا اور مودی کے دورے کے خلاف پوسٹر بھی چسپاں کئے ۔ادھر نکسلیوں کے حملے کے بعد آج خصوصی آپریشن گروپ (ایس ا وجی) اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں کو موقع پر بھیج کر ماؤنوازوں کے خلاف تلاشی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ اڈیشہ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل كےبي سنگھ نے اس حملے کو معمولی بتاتے ہوئے کہا کہ ماؤنوازوں کو گرفتار کرنے کیلئے ایس ا وجی اور سی آر پی ایف کے جوانوں کو بھیجا گیا ہے جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے کہ واقعہ کو انجام دینے والے ماؤنوازوں کا تعلق کس گروپ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 20 کی تعداد میں مسلح دہشت گردوں نے مشرقی ساحلی ریلوے کے رائے گڑھ سیکشن پر منی گڈا اور انباڈول کے درمیان ڈوئی کلو ریلوے اسٹیشن پر حملہ کرکے اسٹیشن ماسٹر کے دفتر کو نقصان پہنچا نے کے بعد وہاں کھڑی ایک کارگو ٹرین کے انجن کو بھی دھماکہ کر کے نقصان پہنچا یا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔