پٹنہ : این ڈی اے کی اتحادی جماعت لوک جن شکتی پارٹی نے جمعہ کو بہار اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ کل 12 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں سے تین پاسوان خاندان کے رشتہ دار ہیں۔جبکہ پہلی لسٹ میں صرف ایک مسلمان کو ہی جگہ دی گئی ہے۔
الولي سے پشوپتی کمار پارس پاسوان کے بھائی ہیں۔ وہیں پاسوان کے بھتیجے پرنس راج کو كليان پور سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاسوان کی رشتہ دار سریتا پاسوان کو سونبرسہ سے ٹکٹ ملا ہے۔ جبکہ سمري بختیار پور سے محمد یوسف خان کو میدان میں اتارا گیا ہے ۔
غور طلب ہے کہ ایل جے پی کو اتحاد میںسے 40 سیٹیں ملی ہوئی ہیں۔ چراغ نے کہا کہ 11 سیٹوں پر ساتھیوں سے تبادلہ خیال جاری ہے۔ اگلے دو دنوں میں باقی ناموں پر بھی اتفاق رائے ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں کچھ سمجھوتے بھی کرنے پڑتے ہیں۔
جن امیدواروں کو میدان میں اتار گیا ہے ان میں كليان پور سے پرنس راج ، الولی سے پشوپتی پارس، سنكدراسے سبھاش چندر بوس ، وبھوتی پور سے رمیش سنگھ، فتوحہ سے ستیندر سنگھ، گووندگنج سے راجو تیواری ، ناتھ نگرسے امر کمار کشواہا ، چیريا برياپور سے انل چودھری ، تروینی گنج سے وجے پاسوان ، جمال پور سے انجینئر همانشو کمار ، سونبرشا سے سریتا پاسوان ، سمري بختیار پور سے محمد یوسف خان شامل ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔