ہوم » نیوز » No Category

آئی ایس آئی سے تعلق کے الزام میں گرفتار اعجاز کے نوزائیدہ بیٹے کی مشتبہ حالت میں موت

پٹنہ : پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار محمد اعجاز کے نوزائیدہ بیٹے کی گزشتہ رات مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ خیال رہے کہ اعجاز کی اہلیہ آسما نے 27 جنوری کو بھوجپور ضلع کے سندیش ریفرل اسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 29, 2016 01:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آئی ایس آئی سے تعلق کے الزام میں گرفتار اعجاز کے نوزائیدہ بیٹے کی مشتبہ حالت میں موت
پٹنہ : پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار محمد اعجاز کے نوزائیدہ بیٹے کی گزشتہ رات مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ خیال رہے کہ اعجاز کی اہلیہ آسما نے 27 جنوری کو بھوجپور ضلع کے سندیش ریفرل اسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا۔

پٹنہ : پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار محمد اعجاز کے نوزائیدہ بیٹے کی گزشتہ رات مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ خیال رہے کہ اعجاز کی اہلیہ آسما نے 27 جنوری کو بھوجپور ضلع کے سندیش ریفرل اسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا۔


بچہ پیدائش کے وقت پوری طرح صحت مند تھا ، لیکن گزشتہ رات اچانک بچے کی موت ہو گئی۔ نوزائیدہ کی موت کے بعد پولیس جانچ میں مصروف ہو گئی ہے۔


ادھر آسما نے اسپتال پر بد نظمی کا الزام لگایا ہے۔ آسما نے جب بچے کو جنم دیا تھا تو بچہ صحت مند تھا، جس کے بعد بچے کو آسما گھر لے کر چلی گئی تھی۔


ادھر سندیش ریفرل اسپتال کے انچارج ڈاکٹر راجیو کمار نے بھی تصدیق کی ہے کہ پیدائش کے بعد بچہ پوری طرح صحت مند تھا، جس کے بعد بچہ اور زچہ دونوں کو گھر بھیج دیا گیا تھا۔ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ اس معاملے میں سندیش کے ایس ایچ او وملیش کمار پاسوان ، آسما اور خسر شمشیر سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا جانا تھا ، لیکن لواحقین بچے کو دفن کرنا چاہتے ہیں۔

First published: Jan 29, 2016 01:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading