اپنا ضلع منتخب کریں۔

    رام مندرمعاملے پرسپریم کورٹ کو سماعت میں تیزی لانی چاہئے: روی شنکرپرساد

    مرکزی وزیرقانون روی شنکرپرساد۔ تصویر: نیوز 18

    مرکزی وزیرقانون روی شنکرپرساد۔ تصویر: نیوز 18

    مرکزی وزیرقانون نے کہا کہ رام مندر ملک کا اہم مسئلہ ہے، اس کا حل جلدی نکلنا چاہئے۔ ہمارے لئے یہ انتخابی مدعا نہیں ہے، یہ ملک کی آستھا کا سوال ہے۔

    • Share this:
      مرکزی وزیرقانون اوربی جے پی لیڈرروی شنکرپرساد نے نیوز18 بہار کے ایڈیٹرپربھاکر کمارکے ساتھ خاص بات چیت میں کہا کہ این ڈی اے میں ٹکٹوں کی ناراضگی کو دورکرلیا جائے گا۔ مرکزی وزیرقانون اورراشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آرایل ایس پی) سربراہ اوپیندر کشواہا کی ناراضگی پرکہا کہ حال ہی میں  بی جے پی کے بہارانچارج بھوپیندریادو نے ملاقات کی ہے۔

      رام مندر کے سوال پرروی شنکرپرساد نے کہا کہ بی جے پی کے انتخابی منشورمیں واضح ہے کہ رام مندرعدالت کے فیصلے یا قانون سے بنے۔ آرایس ایس سربراہ کے ذریعہ قانون بناکررام مندربنائے جانے کے مطالبہ پرانہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

      روی شنکرپرساد نے کہا کہ "اس معاملے کی سماعت میں تیزی آئے، ایسی خواہش ہے۔ ملک ہی نہیں دنیا کے ہندووں کی ایسی خواہش ہے، جہاں تک قانون کی بات ہے تو انہوں نے (بھاگوت) ایسی بات کہی ہے"۔ رام مندراوراجودھیا مسئلے کو بی جے پی کب تک بیچتی رہے گی؟ اس پرروی شنکرپرساد نے جواب دیا، ہم نے 1988 کے پالن پوراجلاس میں اسے اہم مدعا مانا ہے۔ یہ ملک کے لئے اہم مسئلہ ہے۔ اس کا حل جلدی ہوناچاہئے۔ بی جے کے لئے رام جنم بھومی انتخابی مدعا ہے، اس کانام آتے ہی ملک کے کچھ لبرل لوگوں کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔ کیا اس مدعے کا جلدی حل نہیں ہونا چاہئے۔

      انہوں نے کہا کہ رام مندر ملک کا اہم مسئلہ ہے، اس کا حل جلدی نکلنا چاہئے۔ ہمارے لئے یہ انتخابی مدعا نہیں ہے، یہ ملک کی آستھا کا سوال ہے۔ اترپردیش میں این ڈی اے کے کسی نئے اتحادی کے جڑنے کی بات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یوپی اسمبلی الیکشن اورلوک سبھا الیکشن میں ہم مکمل اکثریت سے آئے ہیں اورآگے بھی ہم اسی طرح کی اکثریت سے آئیں گے۔ اعلیٰ ذات اورایس سی - ایس ٹی کے چکرمیں بی جے پی کے پھنسے ہونے کے سوال پرمرکزی وزیرنے کہا کہ ہم دلت اوراعلیٰ ذات دونوں کا احترام کرتے ہیں۔ ملک کی 20 ریاستوں میں ہماری حکومت ہے، سب سے زیادہ دلت ممبرپارلیمنٹ ہماری پارٹی میں ہیں۔

      روی شنکرپرساد نے کہا کہ اچھے دن آنے کی شروعات ہوگئی ہے۔ مرکزی وزیرنے کہا کہ پٹرول کی مہنگائی کی وجہ بین الاقوامی وجوہات ہیں۔ ہماری حکومت نے گزشتہ اکتوبر میں ایکسائز ڈیوٹی کم کیا تھا اورابھی بھی کم کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پرسپلائی بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے، آگے حالات میں سدھارہوگا۔

      یہ بھی پڑھیں:            وزیراعلیٰ یوگی نے کہا "ہمیں رام مندرتعمیرکی تیاریاں شروع کرنی چاہئے"۔

      یہ بھی پڑھیں:      رام مندر کی تعمیر کے لئے بننا چاہئے قانون: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت

      یہ بھی پڑھیں:     ادھوٹھاکرے کا وزیر اعظم مودی پر نشانہ ، اگر آپ رام مندر نہیں بنا سکتے تو ہمیں کہیے ہمارے شیو سینک تیار ہیں

      یہ بھی پڑھیں:        کوئی بھی اچھا ہندومتنازعہ زمین پررام مندرکی تعمیرنہیں چاہے گا: ششی تھرور

      یہ بھی پڑھیں:                 رام مندراجودھیا میں نہیں، تو کیا پاکستان میں بنے گا: جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوورداس
      First published: