ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

این آئی اے کے ذریعہ بنگال میں گرفتار مشتبہ دہشت گردوں میں تانیہ پروین کی گرفتاری کو کیوں مانا جا رہا ہے اہم

تانیہ کو امسال 20 مارچ کو اس کے گھر بشیر ہاٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بنگال کے بشیر ہاٹ سے گرفتار ہونے والی 21 سالہ تانیہ پروین ریاست کی پہلی خاتون ہے جو دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار ہوٸی ہے۔ تانیہ کے خلاف چارج شیٹ میں این آٸی اے نے کہا ہے کہ تانیہ 70 ممنوعہ تنظیموں سے وابستہ ہے۔

  • Share this:
این آئی اے کے ذریعہ بنگال میں گرفتار مشتبہ دہشت گردوں میں تانیہ پروین کی گرفتاری کو کیوں مانا جا رہا ہے اہم
بنگال میں گرفتار مشتبہ دہشت گردوں میں تانیہ پروین کی گرفتاری کو کیوں مانا جا رہا ہے اہم

کولکاتہ۔ مغربی بنگال میں آج این آئی اے نے اپنی چھاپہ ماری مہم میں مرشدآباد سے مبینہ طور پر 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ این آئی اے نے آج اپنی چھاپہ ماری مہم کے بارے  میں کہا کہ ریاست میں دہشت گردانہ سرگرمیوں مں اضافہ ہوا ہے جس سے لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔ این آئی اے کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ممنوعہ تنظیموں کی سرگرمیاں بنگال بھر میں چلاٸی جارہی ہیں۔ ان تنظیموں سے لوگوں کو جوڑا جارہا ہے۔


آج نہ صرف بنگال میں بلکہ کیرالہ میں بھی این آٸی اے کی جانب سے چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے بھی تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بنگال میں این آٸی اے کی جانب سے کی گئی کاررواٸی کے لئے تانیہ پروین کی گرفتاری کو اہم مانا جارہا ہے۔ این آٸی اے نے تانیہ پروین کو ممنوعہ تنظیم سے وابستہ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ تانیہ پر الزام ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے وابستہ ہے۔  وہ کولکاتہ کے ایک مشہور کالج سے اعلی تعلیم حاصل کررہی ہے۔


تانیہ اس وقت این آئی اے کی نظروں میں آئی جب اس نے اپنے سوشل میڈیا اکاٶنٹ سے فوجی جوانوں سے دوستی کی شروعات کی۔ خبروں کے مطابق، تانیہ جوانوں سے دوستی کرتی اور ان سے اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتی۔ تانیہ کی اس کوشش پر وہ جانچ ایجینسیوں کی نظروں میں آئی اور اس کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی تو سامنے آیا کہ وہ ملک مخالف سرگرمیوں سے وابستہ ہے اور کئی ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں سے منسلک ہے۔


تانیہ کو امسال 20 مارچ کو اس کے گھر بشیر ہاٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بنگال کے بشیر ہاٹ سے گرفتار ہونے والی 21 سالہ تانیہ پروین ریاست کی پہلی خاتون ہے جو دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار ہوٸی ہے۔ تانیہ کے خلاف چارج شیٹ میں این آٸی اے نے کہا ہے کہ تانیہ 70 ممنوعہ تنظیموں سے وابستہ ہے۔ تانیہ کے ساتھ پوچھ گچھ کے بعد ہی بنگال میں این آٸی اے کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 19, 2020 01:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading