ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مہابودھی مندر دھماکہ کیس میں پانچ قصورواروں کو عمر قیدکی سزا ، جرمانہ بھی عائد کیا گیا

بہار کے بودھ گیا میں واقع بدھ مت پیروکاروں کے مقدس مذہبی مقام مہابودھی مندر کمپلیکس میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں مجرم قرار دیئے گئے پانچ قصورواروں کو قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے آج عمر قید کی سزا سنائی

  • UNI
  • Last Updated: Jun 01, 2018 01:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہابودھی مندر دھماکہ کیس میں پانچ قصورواروں کو عمر قیدکی سزا ، جرمانہ بھی عائد کیا گیا
فائل فوٹو

پٹنہ: بہار کے بودھ گیا میں واقع بدھ مت پیروکاروں کے مقدس مذہبی مقام مہابودھی مندر کمپلیکس میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں مجرم قرار دیئے گئے پانچ قصورواروں کو قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے آج عمر قید کی سزا سنائی۔

این آئی اے کے خصوصی جج منوج کمار سنہا نے 25 مئی کو اس معاملے میں پانچ ملزمان حیدر علی، امتیاز انصاری، مجیب اللہ انصاری، عمر صدیقی اور اظہر الدین قریشی کو تعزیرات ہند اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مجرم قرار دینے کے بعد گزشتہ دو دنوں سے سزا کے نقطہ پر دونوں اطراف کی دلیلیں سننے کے بعد آج یہ سزا سنائی ہے۔

خصوصی جج نے حیدر علی پر کل 60 ہزار روپے کا، امتیاز اور مجیب اللہ پر 50-50 ہزار روپے کا اور عمر اور اظہر الدین پر 40-40 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا ہے۔ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر حیدر علی کو تین سال، امتیاز اور مجیب اللہ کو ڈھائی سال اور عمر اور اظہر الدین کو دو سال کی قید کی اضافی سزا بھگتنی ہوگی۔

First published: Jun 01, 2018 01:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading