کیرالہ اور بنگال میں این آئی اے کی بڑی کارروائی، القاعدہ سے منسلک 9 مشتبہ دہشت گرد گرفتار
قومی جانچ ایجنسی نے ہفتے کی صبح بڑی کارروائی کرتے ہوئے کیرالہ کے ارناکلم سے 3 اور مغربی بنگال کے مرشدآباد سے 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ابھی تک کی جانکاری کے مطابق، یہ سبھی ملک میں کوئی بڑا دہشت گردانہ حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کر رہے تھے۔ این آئی اے نے جن دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ان میں سے زیادہ تر کی عمر 20 سال کے آس پاس بتائی جا رہی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 19, 2020 10:53 AM IST

کیرالہ اور بنگال میں این آئی اے کی بڑی کارروائی، القاعدہ سے منسلک 9 مشتبہ دہشت گرد گرفتار
نئی دہلی۔ قومی جانچ ایجنسی نے القاعدہ کے بڑے نیٹ ورک کا پتہ لگاتے ہوئے اس سے منسلک 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ این آئی اے نے ہفتہ کی صبح بڑی کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ ماڈیول کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے کے لئے کیرالہ اور مغربی بنگال میں چھاپے مارے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ چھاپے القاعدہ کو لے کر بالکل نئے معاملے میں مارے گئے ہیں۔ چھاپہ ماری کی یہ کارروائی کیرالہ نے ارناکلم اور مغربی بنگال کے مرشدآباد میں کی گئی ہے۔
قومی جانچ ایجنسی نے ہفتے کی صبح بڑی کارروائی کرتے ہوئے کیرالہ کے ارناکلم سے 3 اور مغربی بنگال کے مرشدآباد سے 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ابھی تک کی جانکاری کے مطابق، یہ سبھی ملک میں کوئی بڑا دہشت گردانہ حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کر رہے تھے۔ این آئی اے نے جن دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ان میں سے زیادہ تر کی عمر 20 سال کے آس پاس بتائی جا رہی ہے۔
Leu Yean Ahmed and Abu Sufiyan from West Bengal and Mosaraf Hossen & Murshid Hasan from Kerala are among the nine Al-Qaeda terrorists arrested by National Investigation Agency (NIA) pic.twitter.com/jMnRjTIjED
— ANI (@ANI) September 19, 2020
این آئی اے کو پتہ چلا تھا کہ القاعدہ ہندستان میں کسی بڑی سازش کو انجام دینے کی فراق میں ہے۔ اس کے لئے ہندستان میں کئی دہشت گرد معروف مقامات کی ریکی کر چکے ہیں اور جلد ہی کسی بڑے واقعے کو انجام دیا جانا ہے۔ اس ان پٹ کے بعد جانچ ایجنسی نے اپنا نیٹ ورک تیز کر دیا۔ جانچ میں پتہ چلا کہ کچھ دہشت گرد کیرالہ اور مغربی بنگال میں چھپے ہوئے ہیں اور وہیں سے اس سازش کو انجام دینے کی فراق میں ہیں۔ اس کے بعد آج صبح این آئی اے نے کرناکلم، کیرالہ اور مرشدآباد، مغربی بنگال میں کئی مقامات پر ایک ساتھ چھاپے مارے اور القاعدہ سے منسلک 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔