ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

نتیش کابینہ کا فیصلہ ، اردو کی خدمت کرنے والے لوگوں کو اب بہار حکومت دے گی ایوارڈ

بہار کابینہ کے اس کا فیصلہ پر محکمہ اقلیتی فلاح کے ساتھ ہی محکمہ راج بھاشا نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Mar 23, 2017 08:11 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نتیش کابینہ کا فیصلہ ، اردو کی خدمت کرنے والے لوگوں کو اب بہار حکومت دے گی ایوارڈ
بہار کابینہ کے اس کا فیصلہ پر محکمہ اقلیتی فلاح کے ساتھ ہی محکمہ راج بھاشا نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پٹنہ : محکمہ راج بھاشا کے زیر اہتمام اب ہر سال اردو کی خدمت کرنے والے لوگوں کو اعزاز سے نوازا جائےگا۔ بہار کابینہ کے اس کا فیصلہ پر محکمہ اقلیتی فلاح کے ساتھ ہی محکمہ راج بھاشا نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اردو ڈائریکٹوریٹ کے ڈائرکٹر نے ای ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے بعد اس فیصلہ پر عمل درآمد شروع کیا جائےگا اور اس تعلق سے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایک کمیٹی کی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی کی رپورٹ کے بنیاد پر اردو کی خدمت کرنے والے لوگوں کا انتخاب کیا جائےگا۔

اب تک محکمہ راج بھاشا کے اردو ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اعزاز دینے کے سلسلے میں کوئی ضابطہ نہیں تھا ، لیکن بہار کابینہ نے اس کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ ہر سال اردو پر کام کرنے والے لوگوں کو ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایوارڈ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے اس مد میں 12 لاکھ روپے مختص کئے ہیں ۔ اردو ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ہر سال 03 لاکھ، 2.50 لاکھ، 02 لاکھ اور 50 ہزار روپیہ کا ایوارڈ آٹھ لوگوں میں تقسیم کیا جائےگا۔ اردو حلقہ کے لیے کیے گئے اس فیصلہ کو محکمہ اقلیتی فلاح نے تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔

First published: Mar 23, 2017 08:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading