ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

نتیش کمار حکومت کا بڑا فیصلہ ، 16 سے 31 جولائی تک بہار میں رہے گا لاک ڈاون

نتیش حکومت نے بہار میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بہار میں 16 سے لے کر 31 جولائی تک مکمل لاک ڈاون رہے گا ۔

  • Share this:
نتیش کمار حکومت کا بڑا فیصلہ ، 16 سے 31 جولائی تک بہار میں رہے گا لاک ڈاون
نتیش کمار حکومت کا بڑا فیصلہ ، 16 سے 31 جولائی تک بہار میں رہے گا لاک ڈاون

بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد اب اٹھارہ ہزار آٹھ سو 53 تک پہنچ گئی ہے ۔ آج ایک ہزار چار سو 32 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے ہنگامہ مچ گیا ہے ۔ ایک دن میں کورونا نے اپنا ریکارڈ توڑتے ہوئے لوگوں کو دہشت میں مبتلا کردیا ہے ۔ سب سے زیادہ معاملات پٹنہ میں سامنے آئے ہیں ، جہاں ایک سو 62 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ پٹنہ میں لاک ڈاون لگا ہوا ہے ۔ تاہم کورونا کے معاملات دن بہ دن بڑھتے ہی جارہے ہیں ۔


ادھر روز بہ روز کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر نتیش حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ۔ اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد نتیش حکومت نے بہار میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بہار میں 16 سے لے کر 31 جولائی تک مکمل لاک ڈاون رہے گا ۔ حالانکہ اس دوران سبھی ایمرجنسی خدمات بحال رہیں گی ۔



واضح رہے کہ کورونا اب سیاسی گلیاروں میں بھی داخل ہوچکا ہے ۔ بی جے پی دفتر میں ایک ساتھ ستر لوگ کورونا کی زد میں آگئے ہیں تو وہیں محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری عامر سبحانی بھی کورونا کے شکار ہوگئے ہیں ۔ کئی آئی اے ایس افسر اور سیاسی لیڈران کورونا کے شکار ہوگئے ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ نئے مریضوں کیلئے اسپتال میں بیڈ نہیں مل رہا ہے ، جس کے سبب لوگ دہشت میں ہیں ۔ کورونا کے نام پر بنائے گئے تمام اسپتالوں کا بیڈ مریضوں سے بھر چکا ہے ۔ ایسے میں حکومت کے سامنے اس مسئلہ سے نمٹنا بھی ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

ادھر پٹنہ کے اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرس اور نرس سمیت میڈیکل اسٹاف بھی کورونا کے شکار بنے ہیں ۔ محکمہ صحت بھلے ہی حالات کو قابو میں کرنے کا دعویٰ کر رہا ہو ، لیکن حالات قابو سے باہر نظر آرہے ہیں ۔ کورونا کی تعداد بڑھنے کے سبب لاک ڈاون میں سڑکیں ویران ہوگئی ہیں اور لوگ دہشت کے سبب اپنے اپنے گھروں میں قید ہورہے ہیں ۔ جبکہ روز کھانے کمانے والے لوگوں کی ایک مرتبہ پھر سے مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 14, 2020 05:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading