உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نتیش نے کیا 242 امیدواروں کا اعلان،آر ایس ایس اور بی جے پی پر بولا حملہ

    پٹنہ۔ بہار انتخابات کے لئے نتیش-لالو کے مہاگٹھ بندھن نے 242 امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

    پٹنہ۔ بہار انتخابات کے لئے نتیش-لالو کے مہاگٹھ بندھن نے 242 امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

    پٹنہ۔ بہار انتخابات کے لئے نتیش-لالو کے مہاگٹھ بندھن نے 242 امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      پٹنہ۔ بہار انتخابات کے لئے نتیش-لالو کے مہاگٹھ بندھن نے 242 امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ نتیش نے بتایا کہ اس میں معاشرے کے تمام طبقات کی نمائندگی ہے۔ سب سے زیادہ پسماندہ طبقے کے امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

      نتیش نے امیدواروں کو لے کر ذات پات پر مبنی اعداد و شمار گناتے ہوئے کہا کہ ہم نے 16 فیصد عام طبقہ، 16 فیصد ایس سی-ایس ٹی  طبقہ، 14 فیصد مسلم اور 55 فیصد پسماندہ طبقے کو ٹکٹ دیا ہے۔ ان میں 48 یادو امیدواروں کو جگہ دی گئی ہے۔

      نتیش نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے ریزرویشن کو لے کر دیے بیان کی جم کر تنقید کی۔ نتیش نے کہا کہ بھاگوت کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ ریزرویشن جاری رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔ بی جے پی آر ایس ایس کا ہی حصہ ہے۔

      نتیش نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ترقی کی بات کرتی ہے اور پورے معاشرے میں تقسیم کی سیاست کرتی ہے۔ نتیش نے کہا کہ آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ "ایک کمیٹی بنے جس میں سیاستداں بھی ہو لیکن چلے ان کی جوسیوابھاو والے ہوں"۔ وزیراعلی نے کہا کہ دیکھئے کتنا خطرناک خیال ہے۔ آر ایس ایس کے سربراہ نے اگر کوئی بات کہہ دی تو پھر بی جے پی کا کیا ہے۔

       

       

       
      First published: