ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

حضرت حسین علیہ السلام کی قربانی لازوال : نتیش کمار

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے یوم عاشورہ کے موقعہ پر آج شہید اعظم حضرت حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کو ان کی عظیم قربانیوں کے لئے خراج عقیدت پیش کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 01, 2017 07:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حضرت حسین علیہ السلام کی قربانی لازوال : نتیش کمار
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار: فائل فوٹو۔

پٹنہ: بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے یوم عاشورہ کے موقعہ پر آج شہید اعظم حضرت حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کو ان کی عظیم قربانیوں کے لئے خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر کمار نے کہاکہ میدان کربلا میں ناانصافی، ظلم اور فروعنیت کے خلاف حق وانصاف کا پرچم بلند کرنے والے حضرت حسین اور 72 شہدائے کرام کی قربانیاں لافانی ہیں جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، اس سے تحریک لے کر ہمیں انسانیت، سچائی اور عوامی بہبود کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

وزیراعلی نے یوم عاشورہ کے موقعہ پر ریاست کے عوام سے درخواست کی کہ وہ حضرت حسین کی عظیم قربانی کو یاد کریں اور حق اور انسانیت کے اصولوں کو اختیارکریں اور رعونت اوربدی کے خلاف ماحول تیار کریں۔

First published: Oct 01, 2017 07:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading