ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

"نتیش کمار نے عالمی یوم خواتین پر پیش کی مبارکباد،کہا "ملک کی ترقی میں خواتین کا تعاون ضروری ہے

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے عالمی یوم خواتین پر ریاست اور ملک کی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ کسی بھی ریاست یا ملک کی ترقی میں خواتین کا تعاون ضروری ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 08, 2018 12:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نتیش کمار ۔ فائل فوٹو

پٹنہ۔بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے عالمی یوم خواتین پر ریاست اور ملک کی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ کسی بھی ریاست یا ملک کی ترقی میں خواتین کا تعاون ضروری ہے۔نتیش کمار نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر صوبہ اور ملک کی خواتین کو مبارکباددیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


انہوں نے کہا کہ خواتین سماج کا لازمی حصہ ہیں، وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے مختلف شعبوں میں الگ شناخت بنا رہی ہیں۔ کسی بھی ریاست یا پھر ملک کی ترقی میں خواتین کا تعاون ضروری ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کی خواتین کو با اختیار بنانے اور ان تک ترقیات کا فائدہ پہنچانے کے لئے مسلسل کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے ساتھ انہیں ایک محفوظ اور بہتر ماحول دے کر ہی ترقی کو صحیح معنوں میں بیان کیا جا سکتا ہے۔

First published: Mar 08, 2018 12:30 PM IST