ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار کے وزیر اعلی عہدہ کا ساتویں مرتبہ حلف لے کر تاریخ رقم کریں گے نتیش کمار

Bihar Assembly Election Results 2020: بہار میں آر جے ڈی کی حکومت کا خاتمہ کرکے وزیراعلی کی کرسی پر بیٹھنے والے نتیش کمار نے اقتدار کی باگ ڈور کبھی اپنے ہاتھ سے پھسلنے نہیں دی ۔

  • Share this:
بہار کے وزیر اعلی عہدہ کا ساتویں مرتبہ حلف لے کر تاریخ رقم کریں گے نتیش کمار
نتیش کمار کی فائل فوٹو

بہار اسمبلی انتخابات میں جیت کے ساتھ نتیش کمار ایک اور تاریخ رقم کرنے والے ہیں ۔ وہ بہار کے وزیر اعلی کے طور پر ساتویں مرتبہ حلف لیں گے ۔ بہار میں آر جے ڈی کے اقتدار کا خاتمہ کرکے وزیر اعلی کی کرسی پر بیٹھنے والے نتیش کمار نے اقتدار کی باگ ڈور کبھی اپنے ہاتھ سے پھسلنے نہیں دی ۔ نتیش کمار اکثریت کے ساتھ بھلے ہی 2005 میں وزیراعلی بنے ، لیکن اس سے پہلے سال 2000 میں بھی وہ وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لے چکے تھے ۔ حالانکہ کچھ ہی وقت بعد اکثریت ثابت نہ کرپانے کی وجہ سے ان کی حکومت گرگئی تھی ۔


پھر 2005 میں بی جے پی اور جے ڈی یو کے الیکشن مہم کا چہرہ نتیش کمار بنے ۔ آر جے ڈی کی طویل حکومت کو لے کر لوگوں کے درمیان غصے کا سیدھے فائدہ نتیش کمار کو ملا اور 24 نومبر 2005 کو انہوں نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیا ۔ اس مرتبہ انہوں نے پانچ سالوں کو حکومت چلائی ۔ 2010 میں ایک مرتبہ پھر اسمبلی انتخابات ہوئے اور بی جے پی و جے ڈی یو اتحاد پر ریاست کے عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ۔ اس کے بعد نتیش نے تیسری مرتبہ 26 نومبر 2010 کو حلف لیا ۔


سال 2014 میں لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد نتیش کمار نے استعفی دیدیا تھا ۔ اس وقت یہ ان کا اخلاقی فیصلہ مانا گیا تھا ۔ وہ اپنے قدیم ساتھی بی جے پی سے الگ ہوگئے اور لوک سبھا میں بی جے پی نے زبردست کامیابی حاصل کی ۔ نتیش نے جیتن رام مانجھی کو بہار کا وزیر اعلی ، لیکن پھر 22 فروری 2015 کو انہوں نے وزیر اعلی عہدہ کا چوتھی مرتبہ حلف لیا ۔


2015 اسمبلی انتخابات

اسی سال کے آخر میں بہار میں اسمبلی انتخابات ہوئے ۔ دہائیوں تک ایک دوسرے کے حریف رہے نتیش کمار اور لالو پرساد یادو ایک ہوگئے تھے اور اتحاد کرکے دونوں نے این ڈی اے کے خلاف الیکشن لڑا ۔ دونوں پارٹیوں کو تاریخی جیت حاصل ہوئی اور نتیش کمار نے پانچویں مرتبہ 20 نومبر 2015 کو حلف لیا ۔

پھر آر جے ڈی سے ہوئے الگ

پھر تقریبا دو سال بعد جب نتیش کمار نے آر جے ڈی کے ساتھ راہیں الگ کیں تو بی جے پی کے ساتھ ہوگئے ۔ پرانے ساتھی ایک مرتبہ پھر ساتھ آگئے تھے ، لیکن وزیر اعلی کی کرسی پر نتیش کی گرفت ویسی ہی مضبوط رہی ۔ 27 جولائی 2017 کو انہوں نے چھٹی مرتبہ وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیا ۔ اب ایک مرتبہ پھر الیکشن میں این ڈی اے کی جیت ہوئی ہے ۔ جے ڈی یو واضح طور پر بی جے پی کے سامنے جونیئر پارٹنر بن چکی ہے ، لیکن بی جے پی اپنے وعدے پر قائم ہے ۔ نتیش کمار ساتویں مرتبہ وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 11, 2020 07:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading