ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

نتیش نے فرقہ واریت پر دیا پیغام، مودی نے تعریفوں کے پل باندھے

چمپارن: بہار میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے حالیہ واقعات سے حکمراں اتحاد میں اختلاف کی خبروں کے درمیان چمپارن میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اشاروں، اشاروں میں ایک دوسرے کو کئی پیغام دیتے نظر آئے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نتیش نے فرقہ واریت پر دیا پیغام، مودی نے تعریفوں کے پل باندھے
چمپارن: بہار میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے حالیہ واقعات سے حکمراں اتحاد میں اختلاف کی خبروں کے درمیان چمپارن میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اشاروں، اشاروں میں ایک دوسرے کو کئی پیغام دیتے نظر آئے۔

چمپارن: بہار میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے حالیہ واقعات سے حکمراں اتحاد میں اختلاف کی خبروں کے درمیان چمپارن میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اشاروں، اشاروں میں ایک دوسرے کو کئی پیغام دیتے نظر آئے۔ جہاں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وہیں وزیراعظم نتیش کماران کی تعریف میں قصیدے پڑھتے نظرآئے۔ مہاتما گاندھی کے چمپارن ستیہ گرہ کی صد سالہ اختتامی تقریب میں شریک ہونے مودی جب پٹنہ پہنچے، تو وزیر اعلی نتیش کمار نے انہیں سرخ گلاب دے کر خیر مقدم کیا۔ وہیں دارالحکومت پٹنہ سے تقریباً 150 کلومیٹر دور چمپارن میں منعقدہ ایک تقریب میں پی ایم مودی نے وزیر اعلی نتیش کمار کی تعریفوں کے پل باندھے۔

چمپارن میں خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ وہ نتیش جی کے صبر اور موثرانتظامیہ کی تعریف کرتے ہیں، کیونکہ وہ جس طرح سے یہاں بدعنوانی اور غیر سماجی قوتوں سے لڑ رہے ہیں وہ آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے صفائی مہم اور بدعنوانی کے خلاف سماجی تبدیلی کے لئے کئے جارہے کاموںکو مکمل حمایت حاصل ہے۔ "سب کا ساتھ، سب کا وکاس" کے نعرے پر چل رہی این ڈی اے حکومت پابند عہدہوکر کام کر رہی ہے۔


وزیراعظم مودی نے ملک کو مدھے پورا کے ایک لوکو فیکٹری کو بھی وقف کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے نتیش کمارکے مخالف آر جے ڈی سربراہ لالو یادو پر بھی بالواسطہ حملہ کیا۔منصوبوں میں تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2007 میں اس منصوبے کو منظوری دی گئی تھی. اس کے بعد8سال تک اس کی فائلوں میں رفتار نہیں آسکی۔ 3 سال قبل ریاستی حکومت نے اس پر کام شروع کیا اور اب یہ پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

تقریب میں موجود نیتش کمار نے کہا "جھگڑے اور تشدد سے معاشرے کا کچھ بھلا نہیں ہونے والا ہے۔امن، ہم آہنگی اور تمام مذاہب اورذات برادری کا احترام انتہائی ضروری ہے۔ملک تنائو اور جھگڑے سے آگے نہیں بڑھے گا بلکہ دوستی اور محبت سے آگے بڑھے گا۔ وہیں وزیر اعظم مودی نے بھی فرقہ واریت کو معاشرے کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2022 کے لئے طے شدہ  ترقی کے ہدف کو حاصل کرنا ہے، اس کے لئے ہمیں معاشرے سے فرقہ واریت کو ختم کرنا ہوگا۔ اس معاملے میں بھی وزیراعلی نیتش کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ آپ کے سامنے ایک ایسی حکومت ہے، جو لوگوں کو جوڑنے کاکام کررہی ہے،  جبکہ کچھ مخالف لوگ عوام کو توڑنے کا کام کر رہے ہیں۔

First published: Apr 10, 2018 08:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading