உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنا حکومت کی پہلی ترجیح ہوگی:نتیش کمار

    پٹنہ۔  بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج افسروں کو ریاست میں امن و قانون کی صورتحال کو ہر حال میں برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔

    پٹنہ۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج افسروں کو ریاست میں امن و قانون کی صورتحال کو ہر حال میں برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔

    پٹنہ۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج افسروں کو ریاست میں امن و قانون کی صورتحال کو ہر حال میں برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      پٹنہ۔  بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج افسروں کو ریاست میں امن و قانون کی صورتحال کو ہر حال میں برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ مسٹر کمار نے پانچویں بار وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے 24 گھنٹے کے اندر ہی ریاست کے سینئر افسروں کے ساتھ میٹنگ کرکے امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لیا اور انہیں ہدایت دی کہ ریاست میں ہر حال میں امن برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔


      وزیر اعلی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افسروں سے ، انسپکٹر جنرل آف پولیس، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اور پولیس سپرنٹنڈنٹوں کے ساتھ بات چیت کرکے ریاست کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ حال ہی میں بعض اضلاع میں ہوئے پرتشدد واقعات کے بارے میں انہوں نے خاص طور پر تفصیلات معلوم کیں اور متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ اس طرح کے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔


      مسٹر کمار نے ضلع ویشالی کے لال گنج میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں افسروں کو ہدایت دی کہ متاثرہ علاقے میں سخت چوکسی برتی جائے اور وہاں امن و قانون برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنا ان کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔


      خیال رہے کہ حال ہی میں لال گنج میں پرتشدد واقعہ میں دو افراد کی موت کے بعد مشتعل ہجوم کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس نے فائرنگ کی تھی جس میں ایک بچے کی موت ہوگئی تھی۔  اس کے بعد مشتعل ہجوم نے پتھراؤ کرکے ایک پولیس چوکی کے انچارج کو زخمی کردیا جن کی بعد میں موت ہوگئی تھی۔

      First published: