ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

راجدیو قتل معاملہ: نتیش کمار نے سی بی آئی جانچ کی سفارش کی

پٹنہ۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے صحافی راجدیو رنجن کے قتل پر خاموشی توڑتے ہوئے سی بی آئی جانچ کی سفارش کی ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: May 16, 2016 02:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجدیو قتل معاملہ: نتیش کمار نے سی بی آئی جانچ کی سفارش کی
نتیش کمار ۔ فائل فوٹو

پٹنہ۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے صحافی راجدیو رنجن کے قتل پر خاموشی توڑتے ہوئے سی بی آئی جانچ کی سفارش کی ہے۔ نتیش نے کہا کہ صحافی پر حملہ کا مطلب مجھ پر حملہ ہے۔ قصورواروں کو کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔


نتیش کمار نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔ بہار میں قانون کا راج قائم رہے گا۔ تحقیقات میں کسی طرح کی نرمی نہیں ہوگی اور مجرموں پر سخت کارروائی ہوگی۔


بہار کے سیوان میں جمعہ 13 مئی کو بے خوف مجرموں نے ہندوستان اخبار کے صحافی راجدیو رنجن کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ صحافی راجدیو رنجن کو 5 گولی ماری گئی تھی۔ مجرموں نے موٹر سائیکل پر سوار صحافی راجدیو کے سر اور گردن میں ایک ایک گولی جبکہ پیٹ میں 3 گولیاں ماریں۔


راجدیو ہندوستان اخبار کے بیورو چیف تھے۔ 42 سالہ راجدیو رنجن سیوان کے مہادیوا مشن کمپاؤنڈ محلے میں رہتے تھے۔ راجدیو رنجن کو جمعہ دیر شام اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا جب شام قریب 7:45 بجے وہ اپنی موٹر سائیکل سے صدر پولیس تھانہ علاقے کے تحت آنے والے اسٹیشن روڈ پر واقع پھل بازار کے پاس سے گزر رہے تھے۔
First published: May 16, 2016 02:59 PM IST