ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

نتیش کمار 20 نومبر کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں لیں گے حلف

پٹنہ ۔ مہاگٹھ بندھن کی بہار اسمبلی انتخابات 2015 میں زبردست جیت کے بعد نتیش کمار بطور وزیر اعلی ایک بار پھر 20 نومبر کو عہدہ اوررازداری کا حلف لیں گے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Nov 10, 2015 12:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نتیش کمار 20 نومبر کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں لیں گے حلف
پٹنہ ۔ مہاگٹھ بندھن کی بہار اسمبلی انتخابات 2015 میں زبردست جیت کے بعد نتیش کمار بطور وزیر اعلی ایک بار پھر 20 نومبر کو عہدہ اوررازداری کا حلف لیں گے۔

پٹنہ ۔ مہاگٹھ بندھن کی بہار اسمبلی انتخابات 2015 میں زبردست جیت کے بعد نتیش کمار بطور وزیر اعلی ایک بار پھر 20 نومبر کو عہدہ اوررازداری کا حلف لیں گے۔ نتیش کمار کی یہ حلف برداری بطور وزیر اعلی پانچویں بار ہو گی۔


حلف کی تقریب کا انعقاد پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہوگا۔ اس پانچویں حلف برداری تقریب میں ملک کے کئی بڑے لیڈران موجود رہیں گے۔ وزیر اعلی کی حیثیت سے نتیش کمار نے ودھان سبھا 2010 میں جیت کے بعد تاریخی گاندھی میدان میں ہی حلف لیا تھا۔


وزیر اعلی نتیش کمار کی حلف برداری تقریب کی تیاری کو لے کر اعلیٰ سطح پر ایک بار میٹنگ بھی ہو چکی ہے۔ چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ نے نتیش کو مبارکباد دینے کے بعد پیر کی شام چار بجے اپنے حکام کے ساتھ اہم میٹنگ بھی کی ہے۔


مانا جا رہا ہے کہ حلف برداری کی تقریب انتہائی شاندار ہو گی۔ اس تقریب میں غیر بی جے پی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو دعوت ملے گا ہی اس کے علاوہ قومی سطح کے لیڈران بھی شامل ہوں گے۔


وزیر اعلی نتیش کمار نے 3 مارچ 2000، 24 نومبر 2005، 26 نومبر 2010 اور 22 فروری 2015 کو سی ایم کی کرسی سنبھالی تھی۔


پٹنہ کے گاندھی میدان میں نتیش کی حلف برداری کو لے کر تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ڈی آئی جی شاہی سمیت کئی حکام نے گاندھی میدان میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔

First published: Nov 10, 2015 12:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading