ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال کے الیکشن پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی : الیکشن کمیشن

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر یہ افواہ پھیل رہی ہے کہ آخری تین مرحلے کی پولنگ ایک ہی دن ہوسکتی ہے۔ لیکن الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اب تک اس معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 15, 2021 11:49 PM IST
  • Share this:
مغربی بنگال کے الیکشن پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی : الیکشن کمیشن
مغربی بنگال کے الیکشن پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی : الیکشن کمیشن

کلکتہ : مغربی بنگال سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوہا ہے بنگال میں گزشتہ 24گھنٹے میں 5,792مریض سامنے آئے ہیں جب کہ شمشیر گنج اسمبلی حلقے مرشدآباد سے کانگریس کے امیدوار رضا الحق کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی جب کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے امیدوار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ۔ کورونا کی صورت میں نومنتخب الیکشن کمشنر سشیل چندر نے ہنگامی بنیادوں پر تمام مبصرین کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی ۔


کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر یہ افواہ پھیل رہی ہے کہ آخری تین مرحلے کی پولنگ ایک ہی دن ہوسکتی ہے۔ لیکن الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اب تک اس معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ پانچویں مرحلے میں ووٹنگ سنیچر کو ہونی ہے ۔اس سے قبل جمعہ کے روز ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) نے کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر آل جماعتی کی میٹنگ طلب کی ہے ۔ کمیشن نے اس میٹنگ کےلئے 10 سیاسی جماعتوں کو طلب کیا ہے ۔ یہ میٹنگ کل دوپہر دو بجے ہوگی ۔اس میٹنگ میں ہر پارٹی کا ایک نمائندہ شرکت کرے گا۔


اس میٹنگ میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر جگ موہن اور صحت کے سکریٹری نارائن سواروپ نگم کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ مرشد آباد کے جنگی پور سے آر ایس پی امیدوار پردیپ نندی اور گوالپوکھر سے ترنمول کے امیدوار غلام ربانی بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ہائی کورٹ میں عوامی مفادات کے متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے جن کا الزام لگایا گیا تھا کہ ریاست میں انفیکشن میں اضافے کے باوجود انتخابی ریلیاں ہو رہی ہیں۔


چیف جسٹس کے ڈویژن بینچ نے منگل کے روز کہا کہ کمیشن کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مہم کے دوران کوویڈ رہنما اصولوں پر عمل کیا جائے۔ ماسک پہننا ، معاشرتی فاصلے پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔ عدالت کے حکم کے بعد کمیشن کی جانب سے اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 15, 2021 11:49 PM IST