ہوم » نیوز » No Category

جے ڈی یو کے رکن اسمبلی کے خلاف خاتون سے چھیڑ چھاڑ کا ملا ثبوت ، پوچھ گچھ کے لئے بھیجا گیا نوٹس

پٹنہ: بہار میں حکمراں جنتادل یونائیٹڈ کے رکن اسمبلی سرفراز عالم کے خلاف ڈبروگڑھ۔نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس میں خاتون مسافر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے ثبوت ملنے کے بعد سرکاری ریلوے پولیس جی آرپی نے انہیں پوچھ گچھ کے لئے نوٹس بھیجا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 22, 2016 08:12 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جے ڈی یو کے رکن اسمبلی کے خلاف خاتون سے چھیڑ چھاڑ کا ملا ثبوت ، پوچھ گچھ کے لئے بھیجا گیا نوٹس
پٹنہ: بہار میں حکمراں جنتادل یونائیٹڈ کے رکن اسمبلی سرفراز عالم کے خلاف ڈبروگڑھ۔نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس میں خاتون مسافر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے ثبوت ملنے کے بعد سرکاری ریلوے پولیس جی آرپی نے انہیں پوچھ گچھ کے لئے نوٹس بھیجا ہے۔

پٹنہ: بہار میں حکمراں جنتادل یونائیٹڈ کے رکن اسمبلی سرفراز عالم کے خلاف ڈبروگڑھ۔نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس میں خاتون مسافر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے ثبوت ملنے کے بعد سرکاری ریلوے پولیس جی آرپی نے انہیں پوچھ گچھ کے لئے نوٹس بھیجا ہے۔


ریلوے پولیس سپرنٹنڈنٹ پٹنہ سی این مشرا نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش کرنے کے لئے ٹیم نے متاثرہ جوڑے کا بیان لیا ہے جس میں الزامات کو درست بتایا گیا ہے۔ ٹرین سپرنٹنڈنٹ صاحب سنگھ نے بھی رکن اسمبلی کی غیرمہذب حرکت کے تعلق سے تحریری شکایت کی ہے اور ان کی شناخت بھی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر سنگھ نے اس کی بھی تصدیق کی ہے کہ رکن اسمبلی مسٹر عالم ٹرین میں سیٹ نمبر تین پر بغیر ٹکٹ سفر کررہے تھے۔ مسٹر سنگھ کو اس معاملے میں گواہ بنایا گیا ہے۔


مسٹر مشرا نے بتایا کہ ٹیم نے پٹنہ جنکشن اور کٹیہار اسٹیشن کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے انہیں ملایا ہے جس سے الزامات کی تصدیق ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان شواہد کے پیش نظر مسٹر عالم کو پوچھ گچھ کے لئے 23جنوری کی شام پانچ بجے پٹنہ جنکشن ریلوے تھانہ میں حاضر ہونے کے لئے نوٹس بھیجا گیا ہے۔

First published: Jan 22, 2016 08:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading