ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

نہانے گئی نو سالہ بچی کی عصمت دری کے بعد قتل، ایک شخص گرفتار

اوڈیشہ کے ہتھپاڑا میں نو سال کی ایک بچی کی مبینہ طور پرعصمت دری کر کر قتل کر دیا گیا۔

  • Share this:
نہانے گئی نو سالہ بچی  کی عصمت دری کے بعد قتل، ایک شخص گرفتار
علامتی تصویر

اوڈیشہ کے ہتھپاڑا میں نو سال کی ایک بچی کی مبینہ طور پرعصمت دری کر کر قتل کر دیا گیا۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کے مطابق، معصوم بچی ہفتہ کے روز گھر کے باہر نہانے گئی تھی اسی وقت یہ جادثہ ہوا۔ جب بچی کافی دیر تک گھر نہیں آئی تو اس کے والد نے کوٹاگڑھ پولیس اشٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق، شام کو گاوں والوں نے اس کی لاش کو آدھی ننگی حالت میں خون سے لتھ پتھ جھاڑیوں کے پیچھے دیکھا۔

پولیس نے کہا کہ بچی کے اہل خانہ اور گاوں والوں نے الزام لگایا ہے کہ اس کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ قابل غور ہے کہ بچی کی لاش کو آٹوپسی اور سائنٹفک جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ بالیگوڑا کے سب ڈیویزن پولیس افسر نتن کسل کر نے کہا کہ اس معاملہ سے متعلق 30 سال کے شخص گگن پردھا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح ہے کہ جادثہ کے بعد کوٹاگڑھ کے پاس کے علاقوں میں لوگوں نے سڑک جام کر دیا ہے اور متاثرہ کے خاندان کو انصاف دلانے کے لئے گنہگار کو گرفتار کرنے کے دباو بنایا۔ انہوں نے علاقہ میں شراب کی ساری دکانوں کو بھی بند کرنے کی مانگ کی۔ ان کا ماننا ہے کہ شراب ہی اس حادثہ کی وجہ ہے۔

First published: Sep 24, 2018 09:14 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading