உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG! بہارمیں دو بیویوں کی رضامندی سے شوہر کی ہوئی انوکھی تقسیم، جان کر رہ جائیں گے دنگ!

    OMG! بہارمیں دو بیویوں کی رضامندی سے شوہر کی ہوئی انوکھی تقسیم، جان کر رہ جائیں گے دنگ!

    OMG! بہارمیں دو بیویوں کی رضامندی سے شوہر کی ہوئی انوکھی تقسیم، جان کر رہ جائیں گے دنگ!

    آپ نے جائیداد ، زمین ، گھر وغیرہ کی تقسیم کے بارے میں سنا ہوگا ، ممکن ہے کہ آپ ان حالات سے گزرے بھی ہوں گے ، لیکن آپ نے کبھی شوہر کی تقسیم کے بارے میں سنا ہے؟ جی ہاں ، شوہر کی تقسیم! بہار میں شوہر کی دو بیویوں کے درمیان تقسیم (Husband Sharing) کا ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے ۔

    • Share this:
      پورنیہ : آپ نے جائیداد ، زمین ، گھر وغیرہ کی تقسیم کے بارے میں سنا ہوگا ، ممکن ہے کہ آپ ان حالات سے گزرے بھی ہوں گے ، لیکن آپ نے کبھی شوہر کی تقسیم کے بارے میں سنا ہے؟ جی ہاں ، شوہر کی تقسیم! بہار میں شوہر کی دو بیویوں کے درمیان تقسیم  (Husband Sharing) کا ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے ۔ یہ فیصلہ کسی پنچایت یا آپسی رضامندی سے نہیں کیا گیا ہے ، بلکہ پورنیہ پولیس پریوار پرامرش کیندر نے کیا ہے ۔ پورنیہ پولیس کے پریوار پرامرش کیندر نے شوہر کو پندہ دن پہلی بیوی اور مہینے کے آخری پندرہ دن دوسری بیوی کے ساتھ رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ پریوار پرامرش کیندر کا یہ فیصلہ ہر جانب موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : شادی شدہ مسلم خواتین کو معشوقہ بننے کا آفر دیتا ہے یہ شخص، بھیجتا ہے ایسے میسجز، جان کر اڑ جائیں گے ہوش!


      دراصل پورنیہ میں خاندانی تنازعات کو حل کرنے کیلئے بنے پولیس پریوار پرامرش کیندر نے جمعہ کو شوہر کو دو بیویوں کے درمیان بانٹنے کا انوکھا فیصلہ سنایا ۔ اس بندوبست کے بعد اب شوہر کو دونوں بیویوں کے ساتھ ہر مہینے پندرہ پندرہ دن رہنا ہوگا ۔ جانکاری کے مطابق بھوانی پور تھانہ کے گوڈیاری کی رہنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر پر الزام لگایا تھا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہونے کے ساتھ چھ بچوں کا باپ بھی ہے ۔ خاتون نے شخص پر ورغلا کر دوسری شادی کرنے کا الزام لگایا تھا ۔ اس کا کہنا تھا کہ اب اس کا شوہر اس کو ساتھ نہیں رکھنا چاہتا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ماں نے بچہ کو زمین میں دفنایا ، پھر موت کو چکمہ دے کر لوٹ آیا معصوم


      پریوار پرامرش کیندر کے رکن دلیپ کمار دیپک نے بتایا کہ اس بات کو سن کر پولیس پریوار پرامرش کیندر بھی کچھ دیر کیلئے تذبذب میں پڑ گیا کہ اب کیا کیا جائے ۔ دونوں فریقوں کو سننے کے بعد کیندر کے ارکین نے فیصلہ کیا کہ شوہر کو دونوں بیویوں کو رکھنا ہوگا ۔ ساتھ ہی ان کے پورے اخراجات بھی برداشت کرنے ہوں گے ۔ کیندر نے اس کے ساتھ ہی دونوں بیویوں کو الگ الگ گھروں میں رکھنے کی بھی ہدایت دی۔

      پریوار پرامرش کیندر نے کہا کہ شوہر پندرہ دن پہلی بیوی کے ساتھ گزارے گا تو اگلا پندر دن دوسری بیوی کے ساتھ رہے گا ۔ اس فیصلہ پر شوہر اور دونوں بیویاں رضامند ہوگئیں اور خوشی خوشی اپنے اپنے گھر چلی گئیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: