உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کولکاتا کے چڑیاگھر میں شیر نے شخص سے ساتھ کر ڈالا کچھ ایسا، دیکھ کر سبھی کے اڑ گئے ہوش

اچانک ہونے والے اس حادثے سے وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی بعد میں چڑیا گھر کے اہلکاروں نے کافی مشقت کے بعد گوتم کو باہر نکالا اور شہر کے سرکاری ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ ا

    • Share this:
    شیر جنگل کا راجہ ہے جو عام طور پر پنجرے میں بند بے بس دکھائی دیتا ہے لیکن اس کی طاقت و خونخوار نظریں لوگوں کو شیر کے پنجرے کے قریب تک پھٹکنے نہیں دیتی اور جو ایسا کرنے کا سوچتے ہیں انہیں زندگی سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے یا پھر زندہ بچ جانے کے باوجود وہ زخمی و لاچار ہوجاتے ہیں۔ کولکاتہ میں آج ایسا ہی واقعہ پیشِ آیا جب ایک شخص شیر کے پنجرے میں کود پڑا جس کے بعد شیر نے اس پر حملے کر دیا۔ کولکاتہ چڑیا گھر میں آج صبح گوتم گوچیت نامی ایک چالیس سالہ شخص ٹکٹ لیکر چڑیا گھر میں داخل ہوا۔ چڑ یا گھر کی سیر اور مختلف جانوروں کو دیکھنے کے بعد جب وہ شیر کے پنجرے تک پہنچا جہاں شیر پنجرے کے باہر تھا۔ شیر کو سامنے دیکھ کر گوتم پنجڑے میں کود پڑا۔ جس کے بعد خاموش بیٹھا شیر بھی اپنے سامنے شکار کو دیکھ کر اس پر حملہ آور ہوگیا۔

    اچانک ہونے والے اس حادثے سے وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی بعد میں چڑیا گھر کے اہلکاروں نے کافی مشقت کے بعد گوتم کو باہر نکالا اور شہر کے سرکاری ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ اس کے گردن اور سینے میں شدید چوٹیں ائی ہیں بنگال کے مدنی پور سے تعلق رکھنے والے گوتم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ چڑیا گھر میں داخل ہونے کے وقت نشے میں تھا۔

    اس کی حالت تشویشناک ہے اس حادثے کے بعد اس کی اہلیہ و گھر والے بھی شہر پہنچ چکے ہیں جبکہ چڑیا گھر کے اراکین میں اس حادثے سے بےچینی دیکھی جارہی ہے چڑیا گھر میں تفریح کے لئے آنیوالے لوگوں پر خصوصی نظر رکھے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: