اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آسام: بی جے پی کےواحد مسلم ایم ایل اے کو دھمکی، پارٹی چھوڑو نہیں تو مارے جاوگے

    آسام میں بی جے پی کے واحد ایم ایل اے

    آسام میں بی جے پی کے واحد ایم ایل اے

    آسام میں بی جے پی کے واحد مسلم ایم ایل اے امینل حق لشکر کو پارٹی نہ چھوڑنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    • Share this:
      آسام میں بی جے پی کے واحد مسلم ایم ایل اے امینل حق لشکر کو پارٹی نہ چھوڑنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ امینل کو خط بھیج کر دھمکی دی گئ ہے کہ 15 دنوں میں پارٹی سے استعفیٰ دے دو نہیں تو مارے جاوگے۔ قابل ذکر ہے کہ وہ کچر ضلع کے سونائی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ امینل نے 2016 میں اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے انامل حق کو شکست دے کر سیٹ جیتی تھی۔ انہیں ہفتہ کے روز دھمکی والا خط ملا۔ بنگالی اور لال سیاہی سے لکھے خط کے ساتھ 32 ایم ایم پستول کی دو گولیاں بھی تھیں۔

      ہندوستان ٹائمس اخبار کی خبر کے مطابق، امیمل حق نے بتایا کہ خط 22 مئی کو کریم گنچ سے پوسٹ کیا گیا اور یہ انہیں نو جون کو ملا۔ اس میں لھا گیا ہے کہ مسلمان ہونے کے باوجود بھی انہوں نے بی جے پی کا ساتھ منتخب کیا ۔ اس میں الزام لگیا ہے کہ انہوں نے مئی ماہ میں براک وادی میں شہریت بل 2016 کی مخالفت نہیں کی۔ ایم ایل اے کا مذکورہ خط پر یہ کہنا ہے کہ ، ایسا لگایا ہے کہ یہ خط غیر قانونی تجارت کے سنڈیکیٹ یا لینڈ مافیہ کی طرف سے بھیج گیا ہو۔
      واضح ہو کہ انہوں نے سلچر تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرا دیا ہے۔ واقع کے بعد ریاستی حکومت نے ایم ایل اے کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ قابد غور ہے کہ آسام حکومت نے غیر قانونی طور سے ریاست میں رہ رہے بانگلہ دیشیوں کو نکالنے کے لئے شہریت قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی مخالفت میں ریاست میں مظاہرہ ہو رہا ہے۔ واضح ہو کہ ریاست میں پہلی مرتبہ بی جے پی نے حکومت بنائی ہے۔

       
      First published: