ہوم » نیوز » No Category

سیمانچل کے باشندوں کے ساتھ انصاف کے لیے مجلس الیکشن لڑ رہی ہے:اسد الدین اویسی

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ مجلس طوفانوں کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھی ہے اور بہار کے انتخابات میں اس لئے حصہ لے رہی ہے تاکہ سیمانچل میں بسنے والے افراد کے ساتھ انصاف ہوسکے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 21, 2015 02:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سیمانچل کے باشندوں کے ساتھ انصاف کے لیے مجلس الیکشن لڑ رہی ہے:اسد الدین اویسی
حیدرآباد۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ مجلس طوفانوں کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھی ہے اور بہار کے انتخابات میں اس لئے حصہ لے رہی ہے تاکہ سیمانچل میں بسنے والے افراد کے ساتھ انصاف ہوسکے ۔

حیدرآباد۔  حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ مجلس طوفانوں کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھی ہے اور بہار کے انتخابات میں اس لئے حصہ لے رہی ہے تاکہ سیمانچل میں بسنے والے افراد کے ساتھ انصاف ہوسکے ۔


بہار کے سیمانچل کے کوچہ دامن اسمبلی حلقہ میں پارٹی کے امیدواراختر الایمان کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ سیمانچل کے عوام نے کئی سیاسی جماعتوں کا ساتھ دیا ۔ ان کے امیدواروں کو کامیاب بناتے ہوئے انہیں اقتدار پر بٹھایا لیکن افسوس کہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد سیمانچل کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا ۔


بیرسٹر اویسی نے کہا کہ سیمانچل کے بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے ‘ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور بہتر زندگی کیلئے مجلس جدوجہد کرے گی اور مجلس کے لیڈر اختر الایمان جب منتخب ہوں گے تو سیمانچل کے انصاف کیلئے آواز اٹھائیں گے ۔


کانگریس ‘ جے ڈی یو ‘ آر جے ڈی اور بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ یہ جماعتیں نہیں چاہتیں کہ سیمانچل کے غریب طاقتور بنیں لیکن ملک کی جمہوریت نے ہمیں یہ موقع دیا ہے کہ ہم برابر کے حق دار بنیں ۔ اب وہ وقت نہیں رہا جب ہم دوسروں کی چوکھٹ پر سرجھکائیں گے بلکہ انہیں آپ کے پاس آنا ہوگا ۔ بیرسٹر اویسی نے اختر الایمان کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی مقامی عوام سے اپیل کی ۔ اس موقع پر مجلس کے امیدوار اخترالایمان نے بھی خطاب کیا ۔


First published: Oct 21, 2015 02:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading