Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

    آکسفورڈ یونین نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو کیا مدعو، وزیر اعلی کا خوشی کا اظہار

    دنیا بھر میں ڈبیٹ کے لئے مشہور آکسفورڈ یونین سوسائٹی نے ڈبیٹ کے لئے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو مدعو کیا ہے۔

    • Share this:
    آکسفورڈ یونین  نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو کیا مدعو، وزیر اعلی کا خوشی کا اظہار
    مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی

    کولکاتہ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو آکسفورڈ یونین کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں ڈبیٹ کے لئے مشہور آکسفورڈ یونین سوسائٹی نے ڈبیٹ کے لئے  وزیر اعلی ممتا بنرجی کو مدعو کیا ہے۔ لیکن چونکہ اس وقت دنیا کورونا واٸرس کی وبا سے جوجھ رہی ہے اور کورونا بحران کی وجہ سے دنیا بھر میں آمد ورفت کا سلسلہ بند ہے۔ لوگ ایک ملک سے دوسرے ملک جانے سے قاصر ہیں ایسے وقت میں وزیر اعلی ممتا بنرجی ورچوئل خطاب کے ذریعہ اپنی بات رکھیں گی۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اس دعوت پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔


    آکسفورڈ یونین ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے صدر نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ بات چیت کرنے کے منتظر ہیں اور چونکہ بین الاقوامی پروازیں اس وقت بند ہیں لہذا ہم نے آپ کی تقریر کی آن لائن نشریات کا بندوبست کیا ہے اور جب حالات معمول کے مطابق آجائیں گے تو دوبارہ آپ کو مدعو کیا جائے گا۔ قدیم ڈیبیٹنگ سوسائٹی سے سابق امریکی صدر رونالڈ روگن اور رچرڈ نکسن، دلائی لامہ، سابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے اور مدر ٹریسا بھی خطاب کرچکی ہیں۔


    وزیر اعلی ممتا بنرجی کی کئی اسکیموں کو اقوام متحدہ کی جانب سے پذیرائی مل چکی ہے۔ اس سے قبل 2016 میں بھی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو مدعو کیا گیا تھا اور جب وزیر اعلی ممتا بنرجی ریلوے وزیر تھیں تو ان کو کیمبرج یونیورسٹی نے مدعو کیا تھا۔ تاہم، وہ اس تقریب میں شریک نہیں ہو سکی تھیں۔

    Published by: Nadeem Ahmad
    First published: Jul 11, 2020 03:12 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading