உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جے اے پی نے اپنے 15 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

    پٹنہ۔  بہار اسمبلی انتخابات کے لئے جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) نے آج اپنے پندرہ امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      پٹنہ۔  بہار اسمبلی انتخابات کے لئے جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) نے آج اپنے پندرہ امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی۔

      جے اے پی کے قومی صدر اور ممبر پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی جے اے پی ، سماج وادی پارٹی (ایس) ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)، سمرس سماج پارٹی ، سماج وادی جنتادل (ایس جے ایس) اور نیشنل پیپلس پارٹی نے مل کر تیسرے محاذ کی تشکیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مورچہ ریاستی اسمبلی کی 243سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گا۔ اسی کے تحت ان کی پارٹی کو 64 سیٹیں دی گئی ہیں۔

      مسٹر یادو نے پارٹی کے 15 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے جن کے مطابق وارث نگر سے اشوک پرساد ورما، محی الدین نگر سے رخصت پذیر ممبر اسمبلی اجے کمار بلگانن، بچھوارہ سے شویتا سمن یادو ، صاحب پور کمال سے راجکمار پرساد ، بکھری سے داسو پاسوان ،کھگریا سے منوہر یادو، وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

      First published: