ہوم » نیوز » No Category

عدالتی خدمات میں بھی درج فہرست ذات و قبائل کو ریزرویشن دیا جائے: پاسوان

پٹنہ: مرکزی وزیر بائے خوراک و رسد و تحفظ صارفین اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر رام ولاس پاسوان نے آج پبلک سروس کمیشن کے طرز پر انڈین جوڈیشل سروس کمیشن کی تشکیل کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 29, 2015 06:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عدالتی خدمات میں بھی درج فہرست ذات و قبائل کو ریزرویشن دیا جائے: پاسوان
پٹنہ: مرکزی وزیر بائے خوراک و رسد و تحفظ صارفین اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر رام ولاس پاسوان نے آج پبلک سروس کمیشن کے طرز پر انڈین جوڈیشل سروس کمیشن کی تشکیل کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

پٹنہ: مرکزی وزیر بائے خوراک و رسد و تحفظ صارفین اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر رام ولاس پاسوان نے آج پبلک سروس کمیشن کے طرز پر انڈین جوڈیشل سروس کمیشن کی تشکیل کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔


مسٹر پاسوان نے دہلی روانہ ہونے سے پہلے آج یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پبلک سروس کمیشن کی طرح جوڈیشل سروس کمیشن بھی ہونا چاہئے ، تاکہ ججوں اور جوڈیشل اسٹاف کی تقرری میں بھی ریزرویشن کا بندوبست کیا جاسکے۔ اس سے پبلک سروس کمیشن کی طرح سے ہی جوڈیشل سروس کے تحت ججوں کی تقرری میں بھی درج فہرست ذات و قبائل کے لوگوں کو ریزرویشن کا فائدہ مل سکے گا۔


مرکزی وزیر نے کہا کہ بہار کی نتیش سرکار خود کو دلتوں اور پسماندہ طبقات کی حامی بنانے میں لگی ہے اور اگر وہ صحیح معنوں میں ان طبقوں کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتی ہے تو اسے پرائیویٹ سیکٹر میں بھی ریزرویشن کا سسٹم لاگو کرنے کی سمت میں پہل کرنی چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ نتیش حکومت نے اسمبلی الیکشن میں صرف مفاد کی سیاست کی ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے کئی برادریوں کو پسماندہ اور انتہائی پسماندہ ذاتوں میں شامل کیا گیا تھا۔

First published: Nov 29, 2015 06:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading