உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گھروالوں نے معشوقہ پر کسا شکنجہ تو عاشق نے اٹھایا ایسا قدم ، سبھی کے اڑگئے ہوش

    گھروالوں نے معشوقہ پر کسا شکنجہ تو عاشق نے اٹھایا ایسا قدم ، سبھی کے اڑگئے ہوش

    گھروالوں نے معشوقہ پر کسا شکنجہ تو عاشق نے اٹھایا ایسا قدم ، سبھی کے اڑگئے ہوش

    Ara Local News: معاشقہ میں لڑکی کے بھائی کو اغوا کئے جانے کا معاملہ بھوجپور ضلع سے وابستہ ہے ۔ سرپھرا عاشق لڑکی کے بھائی کو پستول کی نوک پر آرا سے پٹنہ لے گیا ، جس کے بعد پولیس نے اس کو گرفتار کیا ۔

    • Share this:
      راجدھانی پٹنہ میں پیار میں پاگل ایک لڑکے کے ذریعہ لڑکی کے بھائی کو پستول کے دم پر اغوا کرلینے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ دراصل لڑکے پر عشق کا ایسا نشہ چڑھا کہ اس نے کچھ ایسا کردیا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے ۔ لڑکا جس لڑکی سے پیار کرتا تھا ، اس کے گھروالوں کو اس بات کی جانکاری ہوگئی تھی ، جس کے بعد لڑکی کو آرا سے کہیں اور بھیج دیا گیا ، جس سے عاشق لڑکی کے گھروالوں سے کافی ناراض تھا ۔

      اس نے منصوبہ بناکر لڑکی کے بھائی کو اپنے پاس بلایا اور پھر پستول دکھا کر اس کو بائیک چلانے پر مجبور کیا ۔ ونے نام کا عاشق اس لڑکے کو زبردستی پٹنہ لے کر چلا گیا ۔ جب آرا میں لڑکی کے گھر والوں کو اس کی جانکاری ہوئی تب انہوں نے فورا بھوجپور پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔ بھوجپور پولیس کی اطلاع پر پٹنہ پولیس نے ونے اور لڑکی کے بھائی کو پٹنہ جنکشن کے پاس گرفتار کرلیا ۔ جب دونوں سے پوچھ گچھ ہوئی تب لڑکی کا بھائی زور زور سے رونے لگا ۔

      اس نے پولیس کو پورے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ کیسے اس کو ونے پٹنہ لے کر آیا ۔ پٹنہ آنے کے بعد بھی سرپھرا عاشق لڑکی کے بھائی کو اپنی بہن کو پٹنہ بلانے کیلئے دباو ڈالنے لگا تھا ۔

      بعد میں لڑکی کے اہل خانہ بھی پٹنہ پہنچ گئے اور اس کی شکایت کی اور لڑکی کے بھائی کے بیان کی بنیاد پر کوتوالی تھانہ میں ونے سنہا کے خلاف اسلحہ ایکٹ اور اغوا کا کیس درج کیا گیا ۔ پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: